عزرا 3:9 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن9 ذیل کے لوگ مل کر رب کا گھر بنانے والوں کی نگرانی کرتے تھے: یشوع اپنے بیٹوں اور بھائیوں سمیت، قدمی ایل اور اُس کے بیٹے جو ہوداویاہ کی اولاد تھے اور حنداد کے خاندان کے لاوی۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ9 یہوشُعؔ اَور اُس کے بیٹے اَور بھایٔی اَور قدمی ایل اَور اُس کے بیٹے (جو یہُوداہؔ کی نَسل سے تھے) اَور بنی حِندادؔ اَور اُن کے بیٹے اَور بھایٔی جو سَب لیوی تھے یَاہوِہ کے گھر کے کام کی نِگرانی کے لیٔے باہم اِکٹھّے ہُوئے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس9 تب یشُوع اور اُس کے بیٹے اور بھائی اور قدمی ایل اور اُس کے بیٹے جو یہُوداؔہ کی نسل سے تھے مِل کر اُٹھے کہ خُدا کے گھر میں کارِیگروں کی نِگرانی کریں اور بنی حنداد بھی اور اُن کے بیٹے اور بھائی جو لاوی تھے اُن کے ساتھ تھے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस9 ज़ैल के लोग मिलकर रब का घर बनानेवालों की निगरानी करते थे : यशुअ अपने बेटों और भाइयों समेत, क़दमियेल और उसके बेटे जो हूदावियाह की औलाद थे और हनदाद के ख़ानदान के लावी। باب دیکھیں |
جلاوطنی سے واپس آنے کے دوسرے سال کے دوسرے مہینے میں رب کے گھر کی نئے سرے سے تعمیر شروع ہوئی۔ اِس کام میں زرُبابل بن سیالتی ایل، یشوع بن یوصدق، دیگر امام اور لاوی اور وطن میں واپس آئے ہوئے باقی تمام اسرائیلی شریک ہوئے۔ تعمیری کام کی نگرانی اُن لاویوں کے ذمے لگا دی گئی جن کی عمر 20 سال یا اِس سے زائد تھی۔