عزرا 10:2 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن2 پھر عیلام کے خاندان کے سکنیاہ بن یحی ایل نے عزرا سے کہا، ”واقعی ہم نے پڑوسی قوموں کی عورتوں سے شادی کر کے اپنے خدا سے بےوفائی کی ہے۔ توبھی اب تک اسرائیل کے لئے اُمید کی کرن باقی ہے۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ2 تَب بنی عیلامؔ میں سے شِکنیاہؔ بِن یحی ایل نے عزراؔ سے کہا، ”ہم اَپنے اِردگرد کی اَقوام کی غَیر معبُودی عورتوں سے بیاہ کرکے اَپنے خُدا سے بےوفائی کے مُرتکب ہویٔے ہیں۔ لیکن اِس کے باوُجُود اَب بھی اِسرائیل کے لیٔے اُمّید باقی ہے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس2 تب سِکنیاؔہ بِن یحی ایل جو بنی عَیلام میں سے تھا عزرا سے کہنے لگا ہم اپنے خُدا کے گُنہگار تو ہُوئے ہیں اور اِس سرزمِین کی قَوموں میں سے اجنبی عَورتیں بیاہ لی ہیں تَو بھی اِس مُعاملہ میں اب بھی اِسرائیل کے لِئے اُمّید ہے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस2 फिर ऐलाम के ख़ानदान के सकनियाह बिन यहियेल ने अज़रा से कहा, “वाक़ई हमने पड़ोसी क़ौमों की औरतों से शादी करके अपने ख़ुदा से बेवफ़ाई की है। तो भी अब तक इसराईल के लिए उम्मीद की किरण बाक़ी है। باب دیکھیں |
کچھ دیر بعد قوم کے راہنما میرے پاس آئے اور کہنے لگے، ”قوم کے عام لوگوں، اماموں اور لاویوں نے اپنے آپ کو ملک کی دیگر قوموں سے الگ نہیں رکھا، گو یہ گھنونے رسم و رواج کے پیروکار ہیں۔ اُن کی عورتوں سے شادی کر کے اُنہوں نے اپنے بیٹوں کی بھی شادی اُن کی بیٹیوں سے کرائی ہے۔ یوں اللہ کی مُقدّس قوم کنعانیوں، حِتّیوں، فرِزّیوں، یبوسیوں، عمونیوں، موآبیوں، مصریوں اور اموریوں سے آلودہ ہو گئی ہے۔ اور بزرگوں اور افسروں نے اِس بےوفائی میں پہل کی ہے!“