حزقی ایل 9:2 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن2 تب چھ آدمی رب کے گھر کے شمالی دروازے کے راستے سے چلے آئے۔ ہر ایک اپنا تباہ کن ہتھیار تھامے چل رہا تھا۔ اُن کے ساتھ ایک اَور آدمی تھا جس کا لباس کتان کا تھا۔ اُس کے پٹکے سے کاتب کا سامان لٹکا ہوا تھا۔ یہ آدمی قریب آ کر پیتل کی قربان گاہ کے پاس کھڑے ہو گئے۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ2 اَور مَیں نے چھ مَردوں کو اَپنے اَپنے ہاتھ میں مہلک ہتھیار لیٔے ہُوئے اُوپر کے پھاٹک سے آتے ہُوئے دیکھا، جِس کا رُخ شمال کی جانِب ہے۔ اُن کے ساتھ ایک شخص کتان کا لباس پہنے اَور کاتب کا بستہ لیٔے ہُوئے تھا۔ وہ اَندر آکر کانسے کے مذبح کے پاس کھڑے ہو گئے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس2 اور دیکھو چھ مَرد اُوپر کے پھاٹک کی راہ سے جو شِمال کی طرف ہے چلے آئے اور ہر ایک مَرد کے ہاتھ میں اُس کا خُون ریز ہتھیار تھا اور اُن کے درمِیان ایک آدمی کتانی لِباس پہنے تھا اور اُس کی کمر پر لِکھنے کی دوات تھی۔ سو وہ اندر گئے اور پِیتل کے مذبح کے پاس کھڑے ہُوئے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस2 तब छः आदमी रब के घर के शिमाली दरवाज़े के रास्ते से चले आए। हर एक अपना तबाहकुन हथियार थामे चल रहा था। उनके साथ एक और आदमी था जिसका लिबास कतान का था। उसके पटके से कातिब का सामान लटका हुआ था। यह आदमी क़रीब आकर पीतल की क़ुरबानगाह के पास खड़े हो गए। باب دیکھیں |
اُس نے کچھ آگے بڑھا دیا جو ہاتھ سا لگ رہا تھا اور میرے بالوں کو پکڑ لیا۔ پھر روح نے مجھے اُٹھایا اور زمین اور آسمان کے درمیان چلتے چلتے یروشلم تک پہنچایا۔ ابھی تک مَیں اللہ کی رویا دیکھ رہا تھا۔ مَیں رب کے گھر کے اندرونی صحن کے اُس دروازے کے پاس پہنچ گیا جس کا رُخ شمال کی طرف ہے۔ دروازے کے قریب ایک بُت پڑا تھا جو رب کو مشتعل کر کے غیرت دلاتا ہے۔