Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




حزقی ایل 5:1 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 اے آدم زاد، تیز تلوار لے کر اپنے سر کے بال اور داڑھی منڈوا۔ پھر ترازو میں بالوں کو تول کر تین حصوں میں تقسیم کر۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 ”اَب اَے آدمؔ زاد، ایک تیز تلوار لے اَور حجّام کے اُسترے کی طرح اُس سے اَپنا سَر اَور اَپنی داڑھی مُنڈا۔ پھر ایک ترازو لے کر بالوں کو تول اَور اُن کے حِصّے بنا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اَے آدمؔ زاد تُو ایک تیز تلوار لے اور حجّام کے اُسترہ کی طرح اُس سے اپنا سر اور اپنی داڑھی مُنڈا اور ترازُو لے اور بالوں کو تول کر اُن کے حِصّے بنا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 ऐ आदमज़ाद, तेज़ तलवार लेकर अपने सर के बाल और दाढ़ी मुँडवा। फिर तराज़ू में बालों को तोलकर तीन हिस्सों में तक़सीम कर।

باب دیکھیں کاپی




حزقی ایل 5:1
6 حوالہ جات  

نہ امام اپنا سر منڈوائیں، نہ اُن کے بال لمبے ہوں بلکہ وہ اُنہیں کٹواتے رہیں۔


اُس دن قادرِ مطلق دریائے فرات کے پرلی طرف ایک اُسترا کرائے پر لے کر تم پر چلائے گا۔ یعنی اسور کے بادشاہ کے ذریعے وہ تمہارے سر اور ٹانگوں کو منڈوائے گا۔ ہاں، وہ تمہاری داڑھی مونچھ کا بھی صفایا کرے گا۔


امام اپنے سر کو نہ منڈوائیں۔ وہ نہ اپنی داڑھی کو تراشیں اور نہ کاٹنے سے اپنے آپ کو زخمی کریں۔


’تقیل‘ کا مطلب ’تولا ہوا‘ ہے۔ یعنی اللہ نے آپ کو تول کر معلوم کیا ہے کہ آپ کا وزن کم ہے۔


رب نے حکم دیا، ”کمہار کے پاس جا کر مٹی کا برتن خرید لے۔ پھر عوام کے کچھ بزرگوں اور چند ایک بزرگ اماموں کو اپنے ساتھ لے کر


اے آدم زاد، اب ایک کچی اینٹ لے اور اُسے اپنے سامنے رکھ کر اُس پر یروشلم شہر کا نقشہ کندہ کر۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات