Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




حزقی ایل 39:2 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 مَیں تیرا منہ پھیر دوں گا اور تجھے شمال کے دُوردراز علاقے سے گھسیٹ کر اسرائیل کے پہاڑوں پر لاؤں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 مَیں تُجھے گھُما کر گھسیٹ لُوں گا۔ مَیں تُجھے شمال کے دُور دراز علاقہ سے لے آؤں گا اَور اِسرائیل کے پہاڑوں پر پہُنچا دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اور مَیں تُجھے پِھرا دُوں گا اور تُجھے لِئے پِھرُوں گا اور شِمال کی دُور اطراف سے چڑھا لاؤُں گا اور تُجھے اِسرائیل کے پہاڑوں پر پُہنچاؤُں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 मैं तेरा मुँह फेर दूँगा और तुझे शिमाल के दूर-दराज़ इलाक़े से घसीटकर इसराईल के पहाड़ों पर लाऊँगा।

باب دیکھیں کاپی




حزقی ایل 39:2
8 حوالہ جات  

اور تُو دُوردراز شمال کے اپنے ملک سے نکلے گا۔ تیری وسیع اور طاقت ور فوج میں متعدد قومیں شامل ہوں گی، اور سب گھوڑوں پر سوار


تیرا طیش اور غرور دیکھ کر مَیں تیری ناک میں نکیل اور تیرے منہ میں لگام ڈال کر تجھے اُس راستے پر سے واپس گھسیٹ لے جاؤں گا جس پر سے تُو یہاں آ پہنچا ہے۔


میرے جانی دشمن سب شرمندہ ہو جائیں، اُن کی سخت رُسوائی ہو جائے۔ جو میری مصیبت دیکھنے سے لطف اُٹھاتے ہیں وہ پیچھے ہٹ جائیں، اُن کا منہ کالا ہو جائے۔


لیکن پھر آخری وقت آئے گا۔ جنوبی بادشاہ جنگ میں اُس سے ٹکرائے گا، تو جواب میں شمالی بادشاہ رتھ، گھڑسوار اور متعدد بحری جہاز لے کر اُس پر ٹوٹ پڑے گا۔ تب وہ بہت سے ملکوں میں گھس آئے گا اور سیلاب کی طرح سب کچھ غرق کر کے آگے بڑھے گا۔


وہ دھوئیں کی طرح بکھر جائیں گے۔ جس طرح موم آگ کے سامنے پگھل جاتا ہے اُسی طرح بےدین اللہ کے حضور ہلاک ہو جائیں گے۔


اِس طرح شمال کے تمام حکمران اور صیدا کے تمام باشندے بھی وہاں آ موجود ہوں گے۔ وہ بھی مقتولوں کے ساتھ پاتال میں اُتر گئے ہیں۔ گو اُن کی زبردست طاقت لوگوں میں دہشت پھیلاتی تھی، لیکن اب وہ شرمندہ ہو گئے ہیں، اب وہ نامختون حالت میں مقتولوں کے ساتھ پڑے ہیں۔ وہ بھی پاتال میں اُترے ہوئے باقی لوگوں کے ساتھ اپنی رُسوائی بھگت رہے ہیں۔


اے آدم زاد، جوج کے خلاف نبوّت کر کے کہہ، ’رب قادرِ مطلق فرماتا ہے کہ اے مسک اور تُوبل کے اعلیٰ رئیس جوج، اب مَیں تجھ سے نپٹ لوں گا۔


وہاں مَیں تیرے بائیں ہاتھ سے کمان ہٹاؤں گا اور تیرے دائیں ہاتھ سے تیر گرا دوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات