حزقی ایل 38:6 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن6 جُمر اور شمال کے دُوردراز علاقے بیت تُجرمہ کے تمام دستے بھی ساتھ ہوں گے۔ غرض اُس وقت بہت سی قومیں تیرے ساتھ نکلیں گی۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ6 اَور گومرؔ اَپنے سارے لشکر کے ساتھ اَور شمال کے دُور دراز علاقہ سے بیت توغرمہؔ اَپنے تمام لشکر کے ساتھ۔ الغرض بہت سِی قومیں جو تیرے ساتھ ہُوں گی اُن سَب کو نکال لُوں گا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس6 جُمر اور اُس کا تمام لشکر اور شِمال کی دُور اطراف کے اہلِ تُجرمہ اور اُن کا تمام لشکر یعنی بُہت سے لوگ جو تیرے ساتھ ہیں۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस6 जुमर और शिमाल के दूर-दराज़ इलाक़े बैत-तुजरमा के तमाम दस्ते भी साथ होंगे। ग़रज़ उस वक़्त बहुत-सी क़ौमें तेरे साथ निकलेंगी। باب دیکھیں |
اِس طرح شمال کے تمام حکمران اور صیدا کے تمام باشندے بھی وہاں آ موجود ہوں گے۔ وہ بھی مقتولوں کے ساتھ پاتال میں اُتر گئے ہیں۔ گو اُن کی زبردست طاقت لوگوں میں دہشت پھیلاتی تھی، لیکن اب وہ شرمندہ ہو گئے ہیں، اب وہ نامختون حالت میں مقتولوں کے ساتھ پڑے ہیں۔ وہ بھی پاتال میں اُترے ہوئے باقی لوگوں کے ساتھ اپنی رُسوائی بھگت رہے ہیں۔