Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




حزقی ایل 21:9 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 ”اے آدم زاد، نبوّت کر کے لوگوں کو بتا، ’تلوار کو رگڑ رگڑ کر تیز کر دیا گیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 ”اَے آدمؔ زاد، نبُوّت کر اَور کہہ، ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ” ’ایک تلوار، ایک تلوار، جو تیز کی گئی اَور چمکائی گئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 کہ اَے آدمؔ زاد نبُوّت کر اور کہہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تُو کہہ تلوار بلکہ تیز اور صَیقل کی ہُوئی تلوار ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 “ऐ आदमज़ाद, नबुव्वत करके लोगों को बता, ‘तलवार को रगड़ रगड़कर तेज़ कर दिया गया है।

باب دیکھیں کاپی




حزقی ایل 21:9
17 حوالہ جات  

اے آدم زاد، عمونیوں اور اُن کی لعن طعن کے جواب میں نبوّت کر! اُنہیں بتا، ’رب قادرِ مطلق فرماتا ہے کہ تلوار قتل و غارت کے لئے میان سے کھینچ لی گئی ہے، اُسے رگڑ رگڑ کر تیز کیا گیا ہے تاکہ بجلی کی طرح چمکتے ہوئے مارتی جائے۔


ملک کو بتا، ’رب فرماتا ہے کہ اب مَیں تجھ سے نپٹ لوں گا! اپنی تلوار میان سے کھینچ کر مَیں تیرے تمام باشندوں کو مٹا دوں گا، خواہ راست باز ہوں یا بےدین۔


اگر اُن کے دشمن اُنہیں بھگا کر جلاوطن کریں تو مَیں تلوار کو اُنہیں قتل کرنے کا حکم دوں گا۔ مَیں دھیان سے اُن کو تکتا رہوں گا، لیکن برکت دینے کے لئے نہیں بلکہ نقصان پہنچانے کے لئے۔“


مَیں نے تلوار کو اُن کے شہروں کے ہر دروازے پر کھڑا کر دیا ہے تاکہ آنے جانے والوں کو مار ڈالے، ہر دل ہمت ہارے اور متعدد افراد ہلاک ہو جائیں۔ افسوس! اُسے بجلی کی طرح چمکایا گیا ہے، وہ قتل و غارت کے لئے تیار ہے۔


اگر وہ تجھ سے پوچھیں، ’ہم کدھر جائیں؟‘ تو اُنہیں جواب دے، ’رب فرماتا ہے کہ جسے مرنا ہے وہ مرے، جسے تلوار کی زد میں آنا ہے وہ تلوار کا لقمہ بنے، جسے بھوکے مرنا ہے وہ بھوکے مرے، جسے قید میں جانا ہے وہ قید ہو جائے‘۔“


تباہ کن فوجی بیابان کی بنجر بلندیوں پر سے اُتر کر قریب پہنچ رہے ہیں۔ کیونکہ رب کی تلوار ملک کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک سب کچھ کھا جائے گی۔ کوئی بھی نہیں بچے گا۔


کیونکہ رب آگ اور اپنی تلوار کے ذریعے تمام انسانوں کی عدالت کر کے اپنے ہاتھ سے متعدد لوگوں کو ہلاک کرے گا۔


اُس دن رب اُس بھاگنے اور پیچ و تاب کھانے والے سانپ کو سزا دے گا جو لِویاتان کہلاتا ہے۔ اپنی سخت، عظیم اور طاقت ور تلوار سے وہ سمندر کے اژدہے کو مار ڈالے گا۔


جب وہ اُسے اپنی پیٹھ سے نکالے تو تیر کی نوک اُس کے کلیجے میں سے نکلے گی۔ اُسے دہشت ناک واقعات پیش آئیں گے۔


گھوڑوں کو رتھوں میں جوتو! دیگر گھوڑوں پر سوار ہو جاؤ! خود پہن کر کھڑے ہو جاؤ! اپنے نیزوں کو روغن سے چمکا کر زرہ بکتر پہن لو!


رب ایک بار پھر مجھ سے ہم کلام ہوا،


خیر، ایک ہی بات ہے، اِس لئے مَیں کہتا ہوں، ’اللہ بےالزام اور بےدین دونوں کو ہی ہلاک کر دیتا ہے۔‘


لیکن تُو کس طرح آرام کر سکتی ہے جب رب نے اِس کا حکم دیا ہے؟ اُسی نے تو مقرر کیا ہے کہ وہ اسقلون اور ساحلی علاقے پر دھاوا بولے۔“


کیونکہ مَیں راست بازوں کو بےدینوں سمیت مار ڈالوں گا، اِس لئے میری تلوار میان سے نکل کر جنوب سے لے کر شمال تک ہر شخص پر ٹوٹ پڑے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات