حزقی ایل 11:1 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن1 تب روح مجھے اُٹھا کر رب کے گھر کے مشرقی دروازے کے پاس لے گیا۔ وہاں دروازے پر 25 مرد کھڑے تھے۔ مَیں نے دیکھا کہ قوم کے دو بزرگ یازنیاہ بن عزور اور فلطیاہ بن بِنایاہ بھی اُن میں شامل ہیں۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ1 تَب رُوح مُجھے اُٹھاکر یَاہوِہ کے گھر کے اُس پھاٹک پر لے آئی جِس کا رُخ مشرق کی طرف ہے۔ وہاں پھاٹک کے دروازہ پر پچّیس مَرد تھے جِن میں مَیں نے یازنیاہؔ بِن عزُّورؔ اَور بِنایاہؔ کے بیٹے پیلاطیاہؔ کو دیکھا جو قوم کے اُمرا میں سے تھے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس1 اور رُوح مُجھ کو اُٹھا کر خُداوند کے گھر کے مشرِقی پھاٹک پر جِس کا رُخ مشرِق کی طرف ہے لے گئی اور کیا دیکھتا ہُوں کہ اُس پھاٹک کے آستانہ پر پچِیّس شخص ہیں اور مَیں نے اُن کے درمِیان یازنیاؔہ بِن عزُّور اور فلطیاؔہ بِن بِنایاؔہ لوگوں کے اُمرا کو دیکھا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस1 तब रूह मुझे उठाकर रब के घर के मशरिक़ी दरवाज़े के पास ले गया। वहाँ दरवाज़े पर 25 मर्द खड़े थे। मैंने देखा कि क़ौम के दो बुज़ुर्ग याज़नियाह बिन अज़्ज़ूर और फ़लतियाह बिन बिनायाह भी उनमें शामिल हैं। باب دیکھیں |
اُس نے کچھ آگے بڑھا دیا جو ہاتھ سا لگ رہا تھا اور میرے بالوں کو پکڑ لیا۔ پھر روح نے مجھے اُٹھایا اور زمین اور آسمان کے درمیان چلتے چلتے یروشلم تک پہنچایا۔ ابھی تک مَیں اللہ کی رویا دیکھ رہا تھا۔ مَیں رب کے گھر کے اندرونی صحن کے اُس دروازے کے پاس پہنچ گیا جس کا رُخ شمال کی طرف ہے۔ دروازے کے قریب ایک بُت پڑا تھا جو رب کو مشتعل کر کے غیرت دلاتا ہے۔