خروج 23:24 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن24 اُن کے معبودوں کو سجدہ نہ کرنا، نہ اُن کی خدمت کرنا۔ اُن کے رسم و رواج بھی نہ اپنانا بلکہ اُن کے بُتوں کو تباہ کر دینا۔ جن ستونوں کے سامنے وہ عبادت کرتے ہیں اُن کو بھی ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالنا۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ24 تُم نہ تو اُن کے معبُودوں کو سَجدہ کرنا نہ اُن کی عبادت کرنا اَور نہ اُن کی پیروی کرنا۔ تُم اُنہیں مِسمار کردینا اَور اُن کے مُقدّس سُتونوں ٹکڑے ٹکڑے کردینا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس24 تُو اُن کے معبُودوں کو سِجدہ نہ کرنا نہ اُن کی عِبادت کرنا نہ اُن کے سے کام کرنا بلکہ تُو اُن کو بالکل اُلٹ دینا اور اُن کے سُتُونوں کو ٹُکڑے ٹُکڑے کر ڈالنا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस24 उनके माबूदों को सिजदा न करना, न उनकी ख़िदमत करना। उनके रस्मो-रिवाज भी न अपनाना बल्कि उनके बुतों को तबाह कर देना। जिन सतूनों के सामने वह इबादत करते हैं उनको भी टुकड़े टुकड़े कर डालना। باب دیکھیں |
اُس نے اونچی جگہوں کے مندروں کو گرا دیا، پتھر کے اُن ستونوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جن کی پوجا کی جاتی تھی اور یسیرت دیوی کے کھمبوں کو کاٹ ڈالا۔ پیتل کا جو سانپ موسیٰ نے بنایا تھا اُسے بھی بادشاہ نے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا، کیونکہ اسرائیلی اُن ایام تک اُس کے سامنے بخور جلانے آتے تھے۔ (سانپ نخُشتان کہلاتا تھا۔)