استیر 3:13 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن13 ”ایک ہی دن میں تمام یہودیوں کو ہلاک اور پورے طور پر تباہ کرنا ہے، خواہ چھوٹے ہوں یا بڑے، بچے ہوں یا عورتیں۔ ساتھ ساتھ اُن کی ملکیت بھی ضبط کر لی جائے۔“ اِس کے لئے 12ویں مہینے ادار کا 13واں دن مقرر کیا گیا۔ یہ اعلان تیز رَو قاصدوں کے ذریعے سلطنت کے تمام صوبوں میں پہنچایا گیا باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ13 یہ فرمان ہرکاروں کے ذریعہ بادشاہ کے تمام صوبوں میں بھیجے گیٔے۔ اُن میں تحریر تھا کہ یہُودی قوم کے تمام ضعیفوں، جَوانوں، عورتوں اَور بچّوں کو بارہویں مہینے یعنی آدارؔ کی تیرہویں تاریخ کو ایک ہی دِن میں موت کے گھاٹ اُتار دیا جائے اَور اُن کا مال و اَسباب لُوٹ لیا جائے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس13 اور ہرکاروں کے ہاتھ بادشاہ کے سب صُوبوں میں خط بھیجے گئے کہ بارھویں مہِینے یعنی ادار مہِینے کی تیرھوِیں تارِیخ کو سب یہُودیوں کو کیا جوان کیا بُڈّھے کیا بچّے کیا عَورتیں ایک ہی دِن میں ہلاک اور قتل کریں اور نابُود کر دیں اور اُن کا مال لُوٹ لیں۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस13 “एक ही दिन में तमाम यहूदियों को हलाक और पूरे तौर पर तबाह करना है, ख़ाह छोटे हों या बड़े, बच्चे हों या औरतें। साथ साथ उनकी मिलकियत भी ज़ब्त कर ली जाए।” इसके लिए 12वें महीने अदार का 13वाँ दिन मुक़र्रर किया गया। यह एलान तेज़रौ क़ासिदों के ज़रीए सलतनत के तमाम सूबों में पहुँचाया गया باب دیکھیں |