استثنا 9:7 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن7 یاد رکھ اور کبھی نہ بھول کہ تُو نے ریگستان میں رب اپنے خدا کو کس طرح ناراض کیا۔ مصر سے نکلتے وقت سے لے کر یہاں پہنچنے تک تم رب سے سرکش رہے ہو۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ7 اِس بات کو یاد رکھّو اَور کبھی نہ بھُولو کہ تُم نے بیابان میں یَاہوِہ کو کِس طرح سے غُصّہ دِلایا تھا۔ بَلکہ جَب سے تُم مِصر سے نکلے ہو تَب سے لے کر اِس جگہ پہُنچنے تک تُم یَاہوِہ کے خِلاف باغی ہی بنے ہویٔے ہو۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس7 اِس بات کو یاد رکھ اور کبھی نہ بُھول کہ تُو نے خُداوند اپنے خُدا کو بیابان میں کِس کِس طرح غُصّہ دِلایا بلکہ جب سے تُم مُلکِ مِصرؔ سے نِکلے ہو تب سے اِس جگہ پُہنچنے تک تُم برابر خُداوند سے بغاوت ہی کرتے رہے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस7 याद रख और कभी न भूल कि तूने रेगिस्तान में रब अपने ख़ुदा को किस तरह नाराज़ किया। मिसर से निकलते वक़्त से लेकर यहाँ पहुँचने तक तुम रब से सरकश रहे हो। باب دیکھیں |
لیکن ریگستان میں بھی اسرائیلی مجھ سے باغی ہوئے۔ اُنہوں نے میری ہدایات کے مطابق زندگی نہ گزاری بلکہ میرے احکام کو مسترد کر دیا، حالانکہ انسان اُن کی پیروی کرنے سے ہی جیتا رہتا ہے۔ اُنہوں نے سبت کی بھی بڑی بےحرمتی کی۔ یہ دیکھ کر مَیں اپنا غضب اُن پر نازل کر کے اُنہیں وہیں ریگستان میں ہلاک کرنا چاہتا تھا۔