استثنا 33:29 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن29 اے اسرائیل، تُو کتنا مبارک ہے۔ کون تیری مانند ہے، جسے رب نے بچایا ہے۔ وہ تیری مدد کی ڈھال اور تیری شان کی تلوار ہے۔ تیرے دشمن شکست کھا کر تیری خوشامد کریں گے، اور تُو اُن کی کمریں پاؤں تلے کچلے گا۔“ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ29 اَے اِسرائیل! تُو مُبارک ہے تمہاری مانند کون ہے، ایک اَیسی قوم جسے یَاہوِہ نے چھُڑایا ہے، یَاہوِہ ہی تمہاری سِپر اَور مددگار اَور تمہاری جلالی تلوار ہے۔ تمہارے دُشمن تمہارے سامنے جھُکیں گے، اَور تُم اُن کے اُونچے مقامات کو روند ڈالوگے۔“ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس29 مُبارک ہے تُو اَے اِسرائیل! تُو خُداوند کی بچائی ہُوئی قَوم ہے سو کَون تیری مانِند ہے؟ وُہی تیری مدد کی سِپر اور تیرے جاہ و جلال کی تلوار ہے۔ تیرے دُشمن تیرے مُطِیع ہوں گے اور تُو اُن کے اُونچے مقاموں کو پامال کرے گا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस29 ऐ इसराईल, तू कितना मुबारक है। कौन तेरी मानिंद है, जिसे रब ने बचाया है। वह तेरी मदद की ढाल और तेरी शान की तलवार है। तेरे दुश्मन शिकस्त खाकर तेरी ख़ुशामद करेंगे, और तू उनकी कमरें पाँवों तले कुचलेगा।” باب دیکھیں |
کیا کسی اَور معبود نے کبھی جرأت کی ہے کہ رب کی طرح پوری قوم کو ایک ملک سے نکال کر اپنی ملکیت بنایا ہو؟ اُس نے ایسا ہی تمہارے ساتھ کیا۔ اُس نے تمہارے دیکھتے دیکھتے مصریوں کو آزمایا، اُنہیں بڑے معجزے دکھائے، اُن کے ساتھ جنگ کی، اپنی بڑی قدرت اور اختیار کا اظہار کیا اور ہول ناک کاموں سے اُن پر غالب آ گیا۔