استثنا 13:17 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن17 پورا شہر رب کے لئے مخصوص کیا گیا ہے، اِس لئے اُس کی کوئی بھی چیز تیرے پاس نہ پائی جائے۔ صرف اِس صورت میں رب کا غضب ٹھنڈا ہو جائے گا، اور وہ تجھ پر رحم کر کے اپنی مہربانی کا اظہار کرے گا اور تیری تعداد بڑھائے گا، جس طرح اُس نے قَسم کھا کر تیرے باپ دادا سے وعدہ کیا ہے۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ17 اَور اِن ملامت چیزوں میں سے کویٔی شَے بھی تمہارے ہاتھ میں نہ رہ جایٔے، جو تباہ ہونے کے لیٔے مُقرّر ہو چُکی ہے تاکہ یَاہوِہ کا قہر شدید ٹھنڈا ہو جایٔے، اَور وہ تُم پر رحم اَور مہربانی کرکے تُمہیں شُمار میں خُوب بڑھائیں جَیسا اُنہُوں نے تمہارے آباؤاَجداد سے قَسم کھا کر وعدہ کیا تھا، باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس17 اور اُن مخصُوص کی ہُوئی چِیزوں میں سے کُچھ بھی تیرے ہاتھ میں نہ رہے تاکہ خُداوند اپنے قہرِ شدِید سے باز آئے اور جَیسا اُس نے تیرے باپ دادا سے قَسم کھائی ہے اُس کے مُطابِق تُجھ پر رحم کرے اور ترس کھائے اور تُجھ کو بڑھائے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस17 पूरा शहर रब के लिए मख़सूस किया गया है, इसलिए उस की कोई भी चीज़ तेरे पास न पाई जाए। सिर्फ़ इस सूरत में रब का ग़ज़ब ठंडा हो जाएगा, और वह तुझ पर रहम करके अपनी मेहरबानी का इज़हार करेगा और तेरी तादाद बढ़ाएगा, जिस तरह उसने क़सम खाकर तेरे बापदादा से वादा किया है। باب دیکھیں |
وہ تجھے پیار کرے گا اور تجھے اُس ملک میں برکت دے گا جو تجھے دینے کا وعدہ اُس نے قَسم کھا کر تیرے باپ دادا سے کیا تھا۔ تجھے بہت اولاد بخشنے کے علاوہ وہ تیرے کھیتوں کو برکت دے گا، اور تجھے کثرت کا اناج، انگور اور زیتون حاصل ہو گا۔ وہ تیرے ریوڑوں کو بھی برکت دے گا، اور تیرے گائےبَیلوں اور بھیڑبکریوں کی تعداد بڑھتی جائے گی۔