Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 11:4 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 تم نے دیکھا کہ رب نے کس طرح مصری فوج کو اُس کے گھوڑوں اور رتھوں سمیت بحرِ قُلزم میں غرق کر دیا جب وہ تمہارا تعاقب کر رہے تھے۔ اُس نے اُنہیں یوں تباہ کیا کہ وہ آج تک بحال نہیں ہوئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اَور یَاہوِہ نے مِصر کی فَوج اَور اُس کے گھوڑوں اَور رتھوں کا کیا حَشر کیا، جَب وہ تمہارا تعاقب کر رہے تھے تو اُنہیں بحرِقُلزمؔ کے پانی میں ڈُبو کر کیسے اُنہیں ہمیشہ کے لیٔے غرق کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اور اُس نے مِصرؔ کے لشکر اور اُن کے گھوڑوں اور رتھوں کا کیا حال کِیا اور کَیسے اُس نے بحرِ قُلزؔم کے پانی میں اُن کو غرق کِیا جب وہ تُمہارا پِیچھا کر رہے تھے اور خُداوند نے اُن کو کَیسا ہلاک کِیا کہ آج کے دِن تک وہ نابُود ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 तुमने देखा कि रब ने किस तरह मिसरी फ़ौज को उसके घोड़ों और रथों समेत बहरे-क़ुलज़ुम में ग़रक़ कर दिया जब वह तुम्हारा ताक़्क़ुब कर रहे थे। उसने उन्हें यों तबाह किया कि वह आज तक बहाल नहीं हुए।

باب دیکھیں کاپی




استثنا 11:4
9 حوالہ جات  

اُن کے مخالف پانی میں ڈوب گئے۔ ایک بھی نہ بچا۔


یہ ایمان کا کام تھا کہ اسرائیلی بحرِ قُلزم میں سے یوں گزر سکے جیسے کہ یہ خشک زمین تھی۔ جب مصریوں نے یہ کرنے کی کوشش کی تو وہ ڈوب گئے۔


جب فرعون کے گھوڑے، رتھ اور گھڑسوار سمندر میں چلے گئے تو رب نے اُنہیں سمندر کے پانی سے ڈھانک لیا۔ لیکن اسرائیلی خشک زمین پر سمندر میں سے گزر گئے۔


فرعون کے رتھوں اور فوج کو اُس نے سمندر میں پٹخ دیا تو بادشاہ کے بہترین افسران بحرِ قُلزم میں ڈوب گئے۔


لیکن تم خود آگے نہ بڑھو۔ پیچھے مُڑ کر دوبارہ ریگستان میں بحرِ قُلزم کی طرف سفر کرو۔“


پھرجس طرح رب نے مجھے حکم دیا تھا ہم پیچھے مُڑ کر ریگستان میں بحرِ قُلزم کی طرف سفر کرنے لگے۔ کافی دیر تک ہم سعیر یعنی ادوم کے پہاڑی علاقے کے کنارے کنارے پھرتے رہے۔


تمہارے بچے نہیں بلکہ تم ہی گواہ ہو کہ یہاں پہنچنے سے پہلے رب نے ریگستان میں تمہاری کس طرح دیکھ بھال کی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات