عاموس 6:6 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن6 مَے کو تم بڑے بڑے پیالوں سے پی لیتے، بہترین قسم کے تیل اپنے جسم پر ملتے ہو۔ افسوس، تم پروا ہی نہیں کرتے کہ یوسف کا گھرانا تباہ ہونے والا ہے۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ6 تُم لبریز پیالوں سے مَے نوشی کرتے ہو اَور بہترین عطر اِستعمال کرتے ہو، لیکن تُم بنی یُوسیفؔ کی تباہی پر غم نہیں کرتے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس6 جو پیالوں میں سے مَے پِیتے اور اپنے بدن پر بِہترین عِطر ملتے ہو لیکن یُوسفؔ کی شِکستہ حالی سے غمگِین نہیں ہوتے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस6 मै को तुम बड़े बड़े प्यालों से पी लेते, बेहतरीन क़िस्म के तेल अपने जिस्म पर मिलते हो। अफ़सोस, तुम परवा ही नहीं करते कि यूसुफ़ का घराना तबाह होनेवाला है। باب دیکھیں |
فِقَح کے دورِ حکومت میں اسور کے بادشاہ تِگلت پِل ایسر نے اسرائیل پر حملہ کیا۔ ذیل کے تمام شہر اُس کے قبضے میں آ گئے: عِیون، ابیل بیت معکہ، یانوح، قادس اور حصور۔ جِلعاد اور گلیل کے علاقے بھی نفتالی کے پورے قبائلی علاقے سمیت اُس کی گرفت میں آ گئے۔ اسور کا بادشاہ اِن تمام جگہوں میں آباد لوگوں کو گرفتار کر کے اپنے ملک اسور لے گیا۔