عاموس 5:15 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن15 بُرائی سے نفرت کرو اور جو کچھ اچھا ہے اُسے پیار کرو۔ عدالتوں میں انصاف قائم رکھو، شاید رب جو لشکروں کا خدا ہے یوسف کے بچے کھچے حصے پر رحم کرے۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ15 بدی سے نفرت رکھو اَور نیکی سے مَحَبّت؛ عدالت میں اِنصاف قائِم کرو۔ شاید یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا بنی یُوسیفؔ کے بقیّہ پر رحم کرے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس15 بدی سے عداوت اور نیکی سے مُحبّت رکھّو اور پھاٹک میں عدالت کو قائِم کرو۔ شاید خُداوند ربُّ الافواج بنی یُوسفؔ کے بقِیّہ پر رحم کرے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस15 बुराई से नफ़रत करो और जो कुछ अच्छा है उसे प्यार करो। अदालतों में इनसाफ़ क़ायम रखो, शायद रब जो लशकरों का ख़ुदा है यूसुफ़ के बचे-खुचे हिस्से पर रहम करे। باب دیکھیں |
فِقَح کے دورِ حکومت میں اسور کے بادشاہ تِگلت پِل ایسر نے اسرائیل پر حملہ کیا۔ ذیل کے تمام شہر اُس کے قبضے میں آ گئے: عِیون، ابیل بیت معکہ، یانوح، قادس اور حصور۔ جِلعاد اور گلیل کے علاقے بھی نفتالی کے پورے قبائلی علاقے سمیت اُس کی گرفت میں آ گئے۔ اسور کا بادشاہ اِن تمام جگہوں میں آباد لوگوں کو گرفتار کر کے اپنے ملک اسور لے گیا۔