Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 7:47 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

47 لیکن سلیمان کو اُس کے لئے مکان بنانے کا اعزاز حاصل ہوا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

47 مگر وہ حضرت شُلومونؔ تھے جنہیں خُدا کے لیٔے مَسکن کے تعمیر کرنے کی تَوفیق مِلی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

47 مگر سُلیماؔن نے اُس کے لِئے گھر بنایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

47 लेकिन सुलेमान को उसके लिए मकान बनाने का एज़ाज़ हासिल हुआ।

باب دیکھیں کاپی




اعمال 7:47
10 حوالہ جات  

اور واقعی، رب نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔ مَیں رب کے وعدے کے عین مطابق اپنے باپ داؤد کی جگہ اسرائیل کا بادشاہ بن کر تخت پر بیٹھ گیا ہوں۔ اور اب مَیں نے رب اسرائیل کے خدا کے نام کی تعظیم میں گھر بھی بنایا ہے۔


وہی میرے نام کے لئے گھر تعمیر کرے گا، اور مَیں اُس کی بادشاہی کا تخت ابد تک قائم رکھوں گا۔


سلیمان نے رب کے گھر کو یروشلم کی پہاڑی موریاہ پر تعمیر کیا۔ اُس کا باپ داؤد یہ مقام مقرر کر چکا تھا۔ یہیں جہاں پہلے اُرنان یعنی ارَوناہ یبوسی اپنا اناج گاہتا تھا رب داؤد پر ظاہر ہوا تھا۔


داؤد بادشاہ سلامتی سے اپنے محل میں رہنے لگا۔ ایک دن اُس نے ناتن نبی سے بات کی، ”دیکھیں، مَیں یہاں دیودار کے محل میں رہتا ہوں جبکہ رب کے عہد کا صندوق اب تک تنبو میں پڑا ہے۔ یہ مناسب نہیں!“


صور کا بادشاہ حیرام ہمیشہ داؤد کا اچھا دوست رہا تھا۔ جب اُسے خبر ملی کہ داؤد کے بعد سلیمان کو مسح کر کے بادشاہ بنایا گیا ہے تو اُس نے اپنے سفیروں کو اُسے مبارک باد دینے کے لئے بھیج دیا۔


سلیمان نے اپنی حکومت کے چوتھے سال کے دوسرے مہینے زیب میں رب کے گھر کی تعمیر شروع کی۔ اسرائیل کو مصر سے نکلے 480 سال گزر چکے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات