Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




اعمال 7:43 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

43 نہیں، اُس وقت بھی تم مَلِک دیوتا کا تابوت اور رفان دیوتا کا ستارہ اُٹھائے پھرتے تھے، گو تم نے اپنے ہاتھوں سے یہ بُت پوجا کرنے کے لئے بنا لئے تھے۔ اِس لئے مَیں تمہیں جلاوطن کر کے بابل کے پار بسا دوں گا۔‘

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

43 بَلکہ تُم اَپنے ساتھ مولکؔ کے خیمہ اَور اَپنے معبُود رِفانؔ، کے سِتارے کو لیٔے پھرتے تھے، یعنی وہ بُت جنہیں تُم نے پرستش کے لیٔے بنایا تھا۔ لہٰذا میں تُمہیں بابیل سے بھی پرے جَلاوطن کرکے بھیج دُوں گا۔‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

43 بلکہ تُم مولک کے خَیمہ اور رفان دیوتا کے تارے کو لِئے پِھرتے تھے۔ یعنی اُن مُورتوں کو جنہیں تُم نے سِجدہ کرنے کے لِئے بنایا تھا۔ پس مَیں تُمہیں بابل کے پرے لے جا کر بساؤں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

43 नहीं, उस वक़्त भी तुम मलिक देवता का ताबूत और रिफ़ान देवता का सितारा उठाए फिरते थे, गो तुमने अपने हाथों से यह बुत पूजा करने के लिए बना लिए थे। इसलिए मैं तुम्हें जिलावतन करके बाबल के पार बसा दूँगा।’

باب دیکھیں کاپی




اعمال 7:43
13 حوالہ جات  

یہاں تک کہ اُس نے اپنے بیٹے کو بھی قربان کر کے جلا دیا۔ جادوگری اور غیب دانی کرنے کے علاوہ وہ مُردوں کی روحوں سے رابطہ کرنے والوں اور رمّالوں سے بھی مشورہ کرتا تھا۔ غرض اُس نے بہت کچھ کیا جو رب کو ناپسند تھا اور اُسے طیش دلایا۔


اسور کے بادشاہ نے اسرائیلیوں کو جلاوطن کر کے کچھ خلح کے علاقے میں، کچھ جوزان کے دریائے خابور کے کنارے پر اور کچھ مادیوں کے شہروں میں بسائے۔


لیکن آخرکار وہ ہوسیع کی حکومت کے نویں سال میں کامیاب ہوا اور شہر پر قبضہ کر کے اسرائیلیوں کو جلاوطن کر دیا۔ اُنہیں اسور لا کر اُس نے کچھ خلح کے علاقے میں، کچھ جوزان کے دریائے خابور کے کنارے پر اور کچھ مادیوں کے شہروں میں بسائے۔


اپنے کسی بھی بچے کو مَلِک دیوتا کو قربانی کے طور پر پیش کر کے جلا دینا منع ہے۔ ایسی حرکت سے تُو اپنے خدا کے نام کو داغ لگائے گا۔ مَیں رب ہوں۔


یروشلم کے مشرق میں سلیمان نے ایک پہاڑی پر دو مندر بنائے، ایک موآب کے گھنونے دیوتا کموس کے لئے اور ایک عمون کے گھنونے دیوتا مَلِک یعنی ملکوم کے لئے۔


وادیٔ بن ہنوم کی اونچی جگہوں پر اُنہوں نے بعل دیوتا کی قربان گاہیں تعمیر کیں تاکہ وہاں اپنے بیٹے بیٹیوں کو مَلِک دیوتا کے لئے قربان کریں۔ مَیں نے اُنہیں ایسی قابلِ گھن حرکتیں کرنے کا حکم نہیں دیا تھا، بلکہ مجھے اِس کا خیال تک نہیں آیا۔ یوں اُنہوں نے یہوداہ کو گناہ کرنے پر اُکسایا ہے۔


اے اسرائیل کے گھرانے، جب تم ریگستان میں گھومتے پھرتے تھے تو کیا تم نے اُن 40 سالوں کے دوران کبھی مجھے ذبح اور غلہ کی قربانیاں پیش کیں؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات