Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 22:4 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 مَیں رب کو پکارتا ہوں، اُس کی تمجید ہو! تب وہ مجھے دشمنوں سے چھٹکارا دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 ”مَیں یَاہوِہ کو پُکارتا ہُوں جو سِتائش کے لائق ہیں، اَور دُشمنوں سے مُجھے بچا لیتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 مَیں خُداوند کو جو سِتایش کے لائِق ہے پُکارُوں گا۔ یُوں مَیں اپنے دُشمنوں سے بچایا جاؤُں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 मैं रब को पुकारता हूँ, उस की तमजीद हो! तब वह मुझे दुश्मनों से छुटकारा देता है।

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 22:4
20 حوالہ جات  

مَیں رب کو پکارتا ہوں، اُس کی تمجید ہو! تب وہ مجھے دشمنوں سے چھٹکارا دیتا ہے۔


اونچی آواز سے کہہ رہے تھے، ”لائق ہے وہ لیلا جو ذبح کیا گیا ہے۔ وہ قدرت، دولت، حکمت اور طاقت، عزت، جلال اور ستائش پانے کے لائق ہے۔“


کیونکہ ”جو بھی خداوند کا نام لے گا نجات پائے گا۔“


اُس نے اپنا کان میری طرف جھکایا ہے، اِس لئے مَیں عمر بھر اُسے پکاروں گا۔


کیونکہ رب عظیم اور ستائش کے بہت لائق ہے۔ وہ تمام معبودوں سے مہیب ہے۔


گیت۔ قورح کی اولاد کا زبور۔ رب عظیم اور بڑی تعریف کے لائق ہے۔ اُس کا مُقدّس پہاڑ ہمارے خدا کے شہر میں ہے۔


”اے رب ہمارے خدا، تُو جلال، عزت اور قدرت کے لائق ہے۔ کیونکہ تُو نے سب کچھ خلق کیا۔ تمام چیزیں تیری ہی مرضی سے تھیں اور پیدا ہوئیں۔“


مَیں تجھے شکرگزاری کی قربانی پیش کر کے تیرا نام پکاروں گا۔


مَیں نجات کا پیالہ اُٹھا کر رب کا نام پکاروں گا۔


تب مَیں نے رب کا نام پکارا، ”اے رب، مہربانی کر کے مجھے بچا!“


کون رب کے تمام عظیم کام سنا سکتا، کون اُس کی مناسب تمجید کر سکتا ہے؟


اُس کے نام کے جلال کی تمجید کرو، اُس کی ستائش عروج تک لے جاؤ!


پھر جب مَیں تجھے پکاروں گا تو میرے دشمن مجھ سے باز آئیں گے۔ یہ مَیں نے جان لیا ہے کہ اللہ میرے ساتھ ہے!


لیکن مَیں پکار کر اللہ سے مدد مانگتا ہوں، اور رب مجھے نجات دے گا۔


مصیبت کے دن مجھے پکار۔ تب مَیں تجھے نجات دوں گا اور تُو میری تمجید کرے گا۔“


اِس ناچار نے پکارا تو رب نے اُس کی سنی، اُس نے اُسے اُس کی تمام مصیبتوں سے نجات دی۔


پھر یشوع، قدمی ایل، بانی، حسبنیاہ، سربیاہ، ہودیاہ، سبنیاہ اور فتحیاہ جو لاوی تھے بول اُٹھے، ”کھڑے ہو کر رب اپنے خدا کی جو ازل سے ابد تک ہے ستائش کریں!“ اُنہوں نے دعا کی، ”تیرے جلالی نام کی تمجید ہو، جو ہر مبارک بادی اور تعریف سے کہیں بڑھ کر ہے۔


اُس وقت رب حملہ آور فوج کے مخالفوں کو کھڑا کر چکا تھا۔ اب جب یہوداہ کے مرد حمد کے گیت گانے لگے تو وہ تاک میں سے نکل کر بڑھتی ہوئی فوج پر ٹوٹ پڑے اور اُسے شکست دی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات