Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سموئیل 20:22 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 اُس نے ابیل بیت معکہ کے باشندوں سے بات کی اور اپنی حکمت سے اُنہیں قائل کیا کہ ایسا ہی کرنا چاہئے۔ اُنہوں نے سبع کا سر قلم کر کے یوآب کے پاس پھینک دیا۔ تب یوآب نے نرسنگا بجا کر شہر کو چھوڑنے کا حکم دیا، اور تمام فوجی اپنے اپنے گھر واپس چلے گئے۔ یوآب خود یروشلم میں داؤد بادشاہ کے پاس لوٹ گیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 تَب اُس عورت نے جا کر سَب لوگوں کو دانشمندانہ صلاح دی اَور اُنہُوں نے سبعؔ بِن بِکریؔ کا سَر کاٹ کر یُوآبؔ کی طرف پھینک دیا۔ پس اُس نے نرسنگا پھُونکا اَور اُس کے آدمی اُس شہر سے ہٹ گیٔے اَور ہر ایک اَپنے اَپنے گھر کو لَوٹ گیا۔ اَور یُوآبؔ یروشلیمؔ میں بادشاہ کے پاس واپس چلا گیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

22 تب وہ عَورت اپنی دانائی سے سب لوگوں کے پاس گئی۔ سو اُنہوں نے سبع بِن بِکرؔی کا سر کاٹ کر اُسے باہر یُوآب کی طرف پھینک دِیا۔ تب اُس نے نرسِنگا پُھونکا اور لوگ شہر سے الگ ہو کر اپنے اپنے ڈیرے کو چلے گئے اور یُوآب یروشلیِم کو بادشاہ کے پاس لَوٹ آیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 उसने अबील-बैत-माका के बाशिंदों से बात की और अपनी हिकमत से उन्हें क़ायल किया कि ऐसा ही करना चाहिए। उन्होंने सबा का सर क़लम करके योआब के पास फेंक दिया। तब योआब ने नरसिंगा बजाकर शहर को छोड़ने का हुक्म दिया, और तमाम फ़ौजी अपने अपने घर वापस चले गए। योआब ख़ुद यरूशलम में दाऊद बादशाह के पास लौट गया।

باب دیکھیں کاپی




۲-سموئیل 20:22
10 حوالہ جات  

حکمت دانش مند کو شہر کے دس حکمرانوں سے زیادہ طاقت ور بنا دیتی ہے۔


جھگڑنے والوں میں سے ایک بدمعاش تھا جس کا نام سبع بن بِکری تھا۔ وہ بن یمینی تھا۔ اب اُس نے نرسنگا بجا کر اعلان کیا، ”نہ ہمیں داؤد سے میراث میں کچھ ملے گا، نہ یسّی کے بیٹے سے کچھ ملنے کی اُمید ہے۔ اے اسرائیل، ہر ایک اپنے گھر واپس چلا جائے!“


مجرموں کو جلدی سے سزا نہیں دی جاتی، اِس لئے لوگوں کے دل بُرے کام کرنے کے منصوبوں سے بھر جاتے ہیں۔


تب شہر کی ایک دانش مند عورت نے فصیل سے یوآب کے لوگوں کو آواز دی، ”سنیں! یوآب کو یہاں بُلا لیں تاکہ مَیں اُس سے بات کر سکوں۔“


تب یوآب نے نرسنگا بجا دیا، اور اُس کے فوجی دوسروں کا تعاقب کرنے سے باز آ کر واپس آ گئے۔


اُس نے نرسنگا بجا دیا، اور اُس کے آدمی رُک کر دوسروں کا تعاقب کرنے سے باز آئے۔ یوں لڑائی ختم ہو گئی۔


باقی اسرائیلی اپنے اپنے گھر بھاگ گئے۔ یوآب کے آدمیوں نے ابی سلوم کی لاش کو ایک گہرے گڑھے میں پھینک کر اُس پر پتھروں کا بڑا ڈھیر لگا دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات