۲-سموئیل 19:7 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن7 اب اُٹھ کر باہر جائیں اور اپنے خادموں کی حوصلہ افزائی کریں۔ رب کی قَسم، اگر آپ باہر نہ نکلیں گے تو رات تک ایک بھی آپ کے ساتھ نہیں رہے گا۔ پھر آپ پر ایسی مصیبت آئے گی جو آپ کی جوانی سے لے کر آج تک آپ پر نہیں آئی ہے۔“ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ7 اَب باہر جاتے اَور اَپنے آدمیوں کی حوصلہ اَفزائی کرتے۔ میں یَاہوِہ کی قَسم کھاتا ہُوں کہ اگر آپ باہر نہ گئے تو رات ہونے تک آپ کے ساتھ ایک بھی آدمی باقی نہ رہے گا۔ اَور آپ کی جَوانی سے لے کر اَب تک آپ پر جِتنی بھی آفتیں آئی ہیں یہ سَب سے زِیادہ بُری ہُوں گی۔“ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس7 سو اب اُٹھ باہر نِکل اور اپنے خادِموں سے تسلّی بخش باتیں کر کیونکہ مَیں خُداوند کی قَسم کھاتا ہُوں کہ اگر تُو باہر نہ جائے تو آج رات کو ایک آدمی بھی تیرے ساتھ نہیں رہے گا اور یہ تیرے لِئے اُن سب آفتوں سے بدتر ہو گا جو تیری نَوجوانی سے لے کر اب تک تُجھ پر آئی ہیں۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस7 अब उठकर बाहर जाएँ और अपने ख़ादिमों की हौसलाअफ़्ज़ाई करें। रब की क़सम, अगर आप बाहर न निकलेंगे तो रात तक एक भी आपके साथ नहीं रहेगा। फिर आप पर ऐसी मुसीबत आएगी जो आपकी जवानी से लेकर आज तक आप पर नहीं आई है।” باب دیکھیں |
جو آپ سے نفرت کرتے ہیں اُن سے آپ محبت رکھتے ہیں جبکہ جو آپ سے پیار کرتے ہیں اُن سے آپ نفرت کرتے ہیں۔ آج آپ نے صاف ظاہر کر دیا ہے کہ آپ کے کمانڈر اور دستے آپ کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔ ہاں، آج مَیں نے جان لیا ہے کہ اگر ابی سلوم زندہ ہوتا تو آپ خوش ہوتے، خواہ ہم باقی تمام لوگ ہلاک کیوں نہ ہو جاتے۔