۲-سموئیل 10:5 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن5 جب داؤد کو اِس کی خبر ملی تو اُس نے اپنے قاصدوں کو اُن سے ملنے کے لئے بھیجا تاکہ اُنہیں بتائیں، ”یریحو میں اُس وقت تک ٹھہرے رہیں جب تک آپ کی داڑھیاں دوبارہ بحال نہ ہو جائیں۔“ کیونکہ وہ اپنی داڑھیوں کی وجہ سے بڑی شرمندگی محسوس کر رہے تھے۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ5 جَب داویؔد کو اِس کی خبر پہُنچی کہ وہ اِس ذِلّت کی وجہ سے بڑے شرمندہ ہیں تو اُس نے اُن سے مِلنے کو قاصِد بھیجے اَور بادشاہ نے فرمایا، ”جَب تک تمہاری داڑھیاں بڑھ نہ جایٔیں تَب تک تُم یریحوؔ میں ہی رُکے رہو۔ اُس کے بعد واپس آجانا۔“ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس5 جب داؤُد کو خبر پُہنچی تو اُس نے اُن سے مِلنے کو لوگ بھیجے اِس لِئے کہ یہ آدمی نِہایت شرمِندہ تھے۔ سو بادشاہ نے فرمایا کہ جب تک تُمہاری داڑھی نہ بڑھے یریحُو میں رہو۔ اُس کے بعد چلے آنا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस5 जब दाऊद को इसकी ख़बर मिली तो उसने अपने क़ासिदों को उनसे मिलने के लिए भेजा ताकि उन्हें बताएँ, “यरीहू में उस वक़्त तक ठहरे रहें जब तक आपकी दाढ़ियाँ दुबारा बहाल न हो जाएँ।” क्योंकि वह अपनी दाढ़ियों की वजह से बड़ी शरमिंदगी महसूस कर रहे थे। باب دیکھیں |
اخی اب کی حکومت کے دوران بیت ایل کے رہنے والے حی ایل نے یریحو شہر کو نئے سرے سے تعمیر کیا۔ جب اُس کی بنیاد رکھی گئی تو اُس کا سب سے بڑا بیٹا ابیرام مر گیا، اور جب اُس نے شہر کے دروازے لگا دیئے تو اُس کے سب سے چھوٹے بیٹے سجوب کو اپنی جان دینی پڑی۔ یوں رب کی وہ بات پوری ہوئی جو اُس نے یشوع بن نون کی معرفت فرمائی تھی۔