۲-سلاطین 7:13 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن13 لیکن ایک افسر نے مشورہ دیا، ”بہتر ہے کہ ہم چند ایک آدمیوں کو پانچ بچے ہوئے گھوڑوں کے ساتھ لشکرگاہ میں بھیجیں۔ اگر وہ پکڑے جائیں تو کوئی بات نہیں۔ کیونکہ اگر وہ یہاں رہیں تو پھر بھی اُنہیں ہمارے ساتھ مرنا ہی ہے۔“ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ13 تَب بادشاہ کے افسران میں سے ایک نے صلاح دی، ”ہم باقی بچے ہویٔے گھوڑوں میں سے پانچ کو کُچھ فَوجیوں کے ساتھ وہاں بھیج دیں جو شہر میں بچ گئے ہیں۔ وَیسے بھی جو فَوجی یہاں زندہ بچے رہ گیٔے ہیں اُن کی حالت بھی اُن تمام بنی اِسرائیلی جَیسی ہی ہوگی جو فنا ہونے والے ہیں۔ اِس لیٔے یہی مُناسب ہے کہ وہاں کا حال مَعلُوم کرنے کے لیٔے ہم اُن آدمیوں کو بھیجیں۔“ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس13 اور اُس کے خادِموں میں سے ایک نے جواب دِیا کہ ذرا کوئی اُن بچے ہُوئے گھوڑوں میں سے جو شہر میں باقی ہیں پانچ گھوڑے لے (وہ تو اِسرائیلؔ کی ساری جماعت کی مانِند ہیں جو باقی رہ گئی ہے بلکہ وہ اُس ساری اِسرائیلی جماعت کی مانِند ہیں جو فنا ہو گئی) اور ہم اُن کو بھیج کر دیکھیں۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस13 लेकिन एक अफ़सर ने मशवरा दिया, “बेहतर है कि हम चंद एक आदमियों को पाँच बचे हुए घोड़ों के साथ लशकरगाह में भेजें। अगर वह पकड़े जाएँ तो कोई बात नहीं। क्योंकि अगर वह यहाँ रहें तो फिर भी उन्हें हमारे साथ मरना ही है।” باب دیکھیں |
گو رات کا وقت تھا توبھی بادشاہ نے اُٹھ کر اپنے افسروں کو بُلایا اور کہا، ”مَیں آپ کو بتاتا ہوں کہ شام کے فوجی کیا کر رہے ہیں۔ وہ تو خوب جانتے ہیں کہ ہم بھوکے مر رہے ہیں۔ اب وہ اپنی لشکرگاہ کو چھوڑ کر کھلے میدان میں چھپ گئے ہیں، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیلی خالی لشکرگاہ کو دیکھ کر شہر سے ضرور نکلیں گے اور پھر ہم اُنہیں زندہ پکڑ کر شہر میں داخل ہو جائیں گے۔“