Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 7:12 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 گو رات کا وقت تھا توبھی بادشاہ نے اُٹھ کر اپنے افسروں کو بُلایا اور کہا، ”مَیں آپ کو بتاتا ہوں کہ شام کے فوجی کیا کر رہے ہیں۔ وہ تو خوب جانتے ہیں کہ ہم بھوکے مر رہے ہیں۔ اب وہ اپنی لشکرگاہ کو چھوڑ کر کھلے میدان میں چھپ گئے ہیں، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیلی خالی لشکرگاہ کو دیکھ کر شہر سے ضرور نکلیں گے اور پھر ہم اُنہیں زندہ پکڑ کر شہر میں داخل ہو جائیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 اَور بادشاہ رات میں ہی اُٹھ بیٹھا اَور اَپنے افسران سے فرمایا، ”میں تُمہیں بتاتا ہُوں کہ ارامیوں نے ہمارے ساتھ کیا کیا ہے۔ وہ خُوب جانتے ہیں کہ ہم بھُوکے ہیں اِس لیٔے وہ کو چھوڑکر میدان میں چھُپ گیٔے ہیں۔ اَور اِنتظار کر رہے ہیں، ’جَب ہم شہر سے باہر نکلیں گے تو وہ ہمیں زندہ پکڑ لیں گے اَور شہر پر قبضہ کر لیں گے۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 تب بادشاہ رات ہی کو اُٹھا اور اپنے خادِموں سے کہا کہ مَیں تُم کو بتاتا ہُوں ارامیوں نے ہم سے کیا کِیا ہے۔ وہ خُوب جانتے ہیں کہ ہم بُھوکے ہیں۔ سو وہ مَیدان میں چِھپنے کے لِئے لشکر گاہ سے نِکل گئے ہیں اور سوچا ہے کہ جب ہم شہر سے نِکلیں تو وہ ہم کو جِیتا پکڑ لیں اور شہر میں داخِل ہو جائیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 गो रात का वक़्त था तो भी बादशाह ने उठकर अपने अफ़सरों को बुलाया और कहा, “मैं आपको बताता हूँ कि शाम के फ़ौजी क्या कर रहे हैं। वह तो ख़ूब जानते हैं कि हम भूके मर रहे हैं। अब वह अपनी लशकरगाह को छोड़कर खुले मैदान में छुप गए हैं, क्योंकि वह समझते हैं कि इसराईली ख़ाली लशकरगाह को देखकर शहर से ज़रूर निकलेंगे और फिर हम उन्हें ज़िंदा पकड़कर शहर में दाख़िल हो जाएंगे।”

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 7:12
4 حوالہ جات  

حکم دیا، ”دھیان دیں کہ آپ شہر کے پیچھے گھات لگائیں۔ سب کے سب شہر کے قریب ہی تیار رہیں۔


دروازے کے پہرے داروں نے آواز دے کر دوسروں کو خبر پہنچائی تو شہر کے اندر بادشاہ کے گھرانے کو اطلاع دی گئی۔


لیکن ایک افسر نے مشورہ دیا، ”بہتر ہے کہ ہم چند ایک آدمیوں کو پانچ بچے ہوئے گھوڑوں کے ساتھ لشکرگاہ میں بھیجیں۔ اگر وہ پکڑے جائیں تو کوئی بات نہیں۔ کیونکہ اگر وہ یہاں رہیں تو پھر بھی اُنہیں ہمارے ساتھ مرنا ہی ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات