۲-سلاطین 23:11 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن11 گھوڑے کے جو مجسمے یہوداہ کے بادشاہوں نے سورج دیوتا کی تعظیم میں کھڑے کئے تھے اُنہیں بھی یوسیاہ نے گرا دیا اور اُن کے رتھوں کو جلا دیا۔ یہ گھوڑے رب کے گھر کے صحن میں دروازے کے ساتھ کھڑے تھے، وہاں جہاں درباری افسر بنام ناتن مَلِک کا کمرا تھا۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ11 اَور اُس نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے مدخل سے اُن گھوڑوں کے بُت کو ہٹا دیا جنہیں یہُوداہؔ کے بادشاہوں نے آفتاب معبُود کے لیٔے مخصُوص کیا تھا۔ وہ گھوڑے خواجہ سرا ناتان ملِکؔ کے کمرے کے صحن میں قائِم کئےگئے تھے۔ پھر یُوشیاہؔ نے آفتاب کے رتھوں کو بھی آگ میں جَلا دیا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس11 اور اُس نے اُن گھوڑوں کو دُور کر دِیا جِن کو یہُوداؔہ کے بادشاہوں نے سُورج کے لِئے مخصُوص کر کے خُداوند کے گھر کے آستانہ پر ناتن ملک خواجہ سرا کی کوٹھری کے برابر رکھّا تھا جو ہَیکل کی حد کے اندر تھی اور سُورج کے رتھوں کو آگ سے جلا دِیا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस11 घोड़े के जो मुजस्समे यहूदाह के बादशाहों ने सूरज देवता की ताज़ीम में खड़े किए थे उन्हें भी यूसियाह ने गिरा दिया और उनके रथों को जला दिया। यह घोड़े रब के घर के सहन में दरवाज़े के साथ खड़े थे, वहाँ जहाँ दरबारी अफ़सर बनाम नातन-मलिक का कमरा था। باب دیکھیں |