Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-سلاطین 17:41 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

41 چنانچہ رب کی عبادت کے ساتھ ہی سامریہ کے نئے باشندے اپنے بُتوں کی پوجا کرتے رہے۔ آج تک اُن کی اولاد یہی کچھ کرتی آئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

41 چنانچہ یہ قومیں یَاہوِہ کی خدمت کے ساتھ ساتھ اَپنے بُتوں کی عبادت بھی کرتی رہیں اَور آج کے دِن تک اُن کے پوتوں پوتیوں کی نَسل وَیسے ہی کر رہے ہیں جَیسے اُن کے آباؤاَجداد کیا کرتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

41 سو یہ قَومیں خُداوند سے بھی ڈرتی رہیں اور اپنی کھودی ہُوئی مُورتوں کو بھی پُوجتی رہیں۔ اِسی طرح اُن کی اَولاد اور اُن کی اَولاد کی نسل بھی جَیسا اُن کے باپ دادا کرتے تھے وَیسا وہ بھی آج کے دِن تک کرتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

41 चुनाँचे रब की इबादत के साथ ही सामरिया के नए बाशिंदे अपने बुतों की पूजा करते रहे। आज तक उनकी औलाद यही कुछ करती आई है।

باب دیکھیں کاپی




۲-سلاطین 17:41
8 حوالہ جات  

نہ اُن کا جو چھتوں پر سورج، چاند بلکہ آسمان کے پورے لشکر کو سجدہ کرتے ہیں، جو رب کی قَسم کھانے کے ساتھ ساتھ ملکوم دیوتا کی بھی قَسم کھاتے ہیں۔


کوئی بھی دو مالکوں کی خدمت نہیں کر سکتا۔ یا تو وہ ایک سے نفرت کر کے دوسرے سے محبت رکھے گا یا ایک سے لپٹ کر دوسرے کو حقیر جانے گا۔ تم ایک ہی وقت میں اللہ اور دولت کی خدمت نہیں کر سکتے۔


تو الیاس اُن کے سامنے جا کھڑا ہوا اور کہا، ”آپ کب تک کبھی اِس طرف، کبھی اُس طرف لنگڑاتے رہیں گے؟ اگر رب خدا ہے تو صرف اُسی کی پیروی کریں، لیکن اگر بعل واحد خدا ہے تو اُسی کے پیچھے لگ جائیں۔“ لوگ خاموش رہے۔


لیکن لوگ یہ سننے کے لئے تیار نہیں تھے بلکہ اپنے پرانے رسم و رواج کے ساتھ لپٹے رہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات