۲-توارِیخ 33:18 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن18 باقی جو کچھ منسّی کی حکومت کے دوران ہوا وہ ’شاہانِ اسرائیل کی تاریخ‘ کی کتاب میں درج ہے۔ وہاں اُس کی اپنے خدا سے دعا بھی بیان کی گئی ہے اور وہ باتیں بھی جو غیب بینوں نے رب اسرائیل کے خدا کے نام میں اُسے بتائی تھیں۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ18 اَور منشّہ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات، اَپنے خُدا سے اُس کی گئی دعا اَورجو کلام رَوشن ضمیروں نے بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ کے نام سے اُسے سُنایا تھا، وہ تمام بنی اِسرائیل کے بادشاہوں کی تواریخ میں درج ہے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس18 اور منسّی کے باقی کام اور اپنے خُدا سے اُس کی دُعا اور اُن غَیب بِینوں کی باتیں جِنہوں نے خُداوند اِسرائیل کے خُدا کے نام سے اُس کے ساتھ کلام کِیا۔ وہ سب اِسرائیل کے بادشاہوں کے اعمال کے ساتھ قلم بند ہیں۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस18 बाक़ी जो कुछ मनस्सी की हुकूमत के दौरान हुआ वह ‘शाहाने-इसराईल की तारीख़’ की किताब में दर्ज है। वहाँ उस की अपने ख़ुदा से दुआ भी बयान की गई है और वह बातें भी जो ग़ैबबीनों ने रब इसराईल के ख़ुदा के नाम में उसे बताई थीं। باب دیکھیں |
ساؤل نے کہا، ”ٹھیک ہے، چلیں۔“ وہ شہر کی طرف چل پڑے تاکہ مردِ خدا سے بات کریں۔ جب پہاڑی ڈھلان پر شہر کی طرف چڑھ رہے تھے تو کچھ لڑکیاں پانی بھرنے کے لئے نکلیں۔ آدمیوں نے اُن سے پوچھا، ”کیا غیب بین شہر میں ہے؟“ (پرانے زمانے میں نبی غیب بین کہلاتا تھا۔ اگر کوئی اللہ سے کچھ معلوم کرنا چاہتا تو کہتا، ”آؤ، ہم غیب بین کے پاس چلیں۔“)