۲-توارِیخ 28:23 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن23 وہ شام کے دیوتاؤں کو قربانیاں پیش کرنے لگا، کیونکہ اُس کا خیال تھا کہ اِن ہی نے مجھے شکست دی ہے۔ اُس نے سوچا، ”شام کے دیوتا اپنے بادشاہوں کی مدد کرتے ہیں! اب سے مَیں اُنہیں قربانیاں پیش کروں گا تاکہ وہ میری بھی مدد کریں۔“ لیکن یہ دیوتا بادشاہ آخز اور پوری قوم کے لئے تباہی کا باعث بن گئے۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ23 اُس نے دَمشق کے معبُودوں کو جو اُس کی شِکست کا باعث بنے تھے قُربانیاں گذرانیں، ”کیونکہ اُس نے سوچا کہ چونکہ ارام کے بادشاہوں کے معبُودوں نے اُن کی مدد کی ہے اِس لیٔے میں اُن کے لیٔے قُربانی چڑھاؤں گا تاکہ وہ میری بھی مدد کریں۔“ لیکن وُہی اُس کے اَور تمام اِسرائیل کے زوال کا باعث بنے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس23 کیونکہ اُس نے دمِشق کے دیوتاؤں کے لِئے جِنہوں نے اُسے مارا تھا قُربانِیاں کِیں اور کہا چُونکہ ارام کے بادشاہوں کے معبُودوں نے اُن کی مدد کی ہے سو مَیں اُن کے لِئے قُربانی کرُوں گا تاکہ وہ میری مدد کریں لیکن وہ اُس کی اور سارے اِسرائیل کی تباہی کا باعِث ہُوئے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस23 वह शाम के देवताओं को क़ुरबानियाँ पेश करने लगा, क्योंकि उसका ख़याल था कि इन्हीं ने मुझे शिकस्त दी है। उसने सोचा, “शाम के देवता अपने बादशाहों की मदद करते हैं! अब से मैं उन्हें क़ुरबानियाँ पेश करूँगा ताकि वह मेरी भी मदद करें।” लेकिन यह देवता बादशाह आख़ज़ और पूरी क़ौम के लिए तबाही का बाइस बन गए। باب دیکھیں |