۲-توارِیخ 28:18 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن18 ساتھ ساتھ فلستی مغربی یہوداہ کے نشیبی پہاڑی علاقے اور جنوبی علاقے میں گھس آئے تھے اور ذیل کے شہروں پر قبضہ کر کے اُن میں رہنے لگے تھے: بیت شمس، ایالون، جدیروت، نیز سوکہ، تِمنت اور جِمزو گرد و نواح کی آبادیوں سمیت۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ18 اَور اِسی دَوران فلسطینیوں نے پہاڑیوں کے دامن کے اَور یہُودیؔہ کے جُنوب کے شہروں پر چھاپے مارے اَور وہ بیت شِمِشؔ، ایّالونؔ اَور گِدیروتؔ کو اَور ساتھ ہی شوکوہؔ، تِمنؔہ اَور گِمضوؔ کو اُن کے گِردونواح کے دیہات دیہاتوں کو بھی فتح کرکے اُن پر قابض ہو گئے تھے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس18 اور فِلستِیوں نے بھی نشیب کی زمِین کے اور یہُوداؔہ کے جنُوب کے شہروں پر حملہ کر کے بَیت شمس اور ایّالوؔن اور جدِیروؔت کو اور شوکو اور اُس کے دیہات کو اور تِمنہ اور اُس کے دیہات کو اور جِمسُو اور اُس کے دیہات کو بھی لے لِیا تھا اور اُن میں بس گئے تھے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस18 साथ साथ फ़िलिस्ती मग़रिबी यहूदाह के नशेबी पहाड़ी इलाक़े और जुनूबी इलाक़े में घुस आए थे और ज़ैल के शहरों पर क़ब्ज़ा करके उनमें रहने लगे थे : बैत-शम्स, ऐयालोन, जदीरोत, नीज़ सोका, तिमनत और जिमज़ू गिर्दो-नवाह की आबादियों समेत। باب دیکھیں |