Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۲-توارِیخ 25:10 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 چنانچہ اَمَصیاہ نے افرائیم سے آئے ہوئے تمام فوجیوں کو فارغ کر کے واپس بھیج دیا، اور وہ یہوداہ سے بہت ناراض ہوئے۔ ہر ایک بڑے طیش میں اپنے اپنے گھر چلا گیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 پس اماضیاہؔ نے اُن جَوانوں کو جو مُلکِ اِفرائیمؔ سے آئےتھے بَرخواست کر دیا اَور اُنہیں واپس جانے کو کہا۔ اُنہیں بنی یہُوداہؔ پر بڑا غُصّہ آیا اَور وہ غیظ و غضب سے بھرے ہُوئے اَپنے اَپنے گھر کو روانہ ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 تب امصیاؔہ نے اُس لشکر کو جو اِفرائِیم میں سے اُس کے پاس آیا تھا جُدا کِیا تاکہ وہ پِھر اپنے گھر جائیں۔ اِس سبب سے اُن کا غُصّہ یہُوداؔہ پر بُہت بھڑکا اور وہ نِہایت غُصّہ میں گھر کو لَوٹے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 चुनाँचे अमसियाह ने इफ़राईम से आए हुए तमाम फ़ौजियों को फ़ारिग़ करके वापस भेज दिया, और वह यहूदाह से बहुत नाराज़ हुए। हर एक बड़े तैश में अपने अपने घर चला गया।

باب دیکھیں کاپی




۲-توارِیخ 25:10
5 حوالہ جات  

غضب آلود آدمی جھگڑے چھیڑتا رہتا ہے، غصیلے شخص سے متعدد گناہ سرزد ہوتے ہیں۔


’رب فرماتا ہے کہ اپنے اسرائیلی بھائیوں سے جنگ مت کرنا۔ ہر ایک اپنے اپنے گھر واپس چلا جائے، کیونکہ جو کچھ ہوا ہے وہ میرے حکم پر ہوا ہے‘۔“ تب وہ رب کی سن کر اپنے اپنے گھر واپس چلے گئے۔


توبھی اسرائیل کے مردوں نے اعتراض کیا، ”ہمارے دس قبیلے ہیں، اِس لئے ہمارا بادشاہ کی خدمت کرنے کا دس گُنا زیادہ حق ہے۔ تو پھر آپ ہمیں حقیر کیوں جانتے ہیں؟ ہم نے تو پہلے اپنے بادشاہ کو واپس لانے کی بات کی تھی۔“ یوں بحث مباحثہ جاری رہا، لیکن یہوداہ کے مردوں کی باتیں زیادہ سخت تھیں۔


اَمَصیاہ نے اعتراض کیا، ”لیکن مَیں اسرائیلیوں کو چاندی کے 3,400 کلو گرام ادا کر چکا ہوں۔ اِن پیسوں کا کیا بنے گا؟“ مردِ خدا نے جواب دیا، ”رب آپ کو اِس سے کہیں زیادہ عطا کر سکتا ہے۔“


توبھی اَمَصیاہ جرأت کر کے جنگ کے لئے نکلا۔ اپنی فوج کو نمک کی وادی میں لے جا کر اُس نے ادومیوں پر فتح پائی۔ اُن کے 10,000 مرد میدانِ جنگ میں مارے گئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات