۲-توارِیخ 19:11 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن11 امامِ اعظم امریاہ رب کی شریعت سے تعلق رکھنے والے معاملات کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ جو مقدمے بادشاہ سے تعلق رکھتے ہیں اُن کا حتمی فیصلہ یہوداہ کے قبیلے کا سربراہ زبدیاہ بن اسمٰعیل کرے گا۔ عدالت کا انتظام چلانے میں لاوی آپ کی مدد کریں گے۔ اب حوصلہ رکھ کر اپنی خدمت سرانجام دیں۔ جو بھی صحیح کام کرے گا اُس کے ساتھ رب ہو گا۔“ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ11 ”اَور امریاہؔ اعلیٰ کاہِن یَاہوِہ سے تعلّق رکھنے والے ہر مُعاملہ میں تمہارا ہادی ہوگا اَور بادشاہ کے سَب مُعاملوں میں زبدیاہؔ بِن اِشمعیل جو یہُوداہؔ کے قبیلہ کا سردار ہے تمہاری رہنمائی کرےگا۔ اَور لیوی عہدہ دار بھی تمہاری خدمت کے لیٔے مَوجُود ہیں۔ پس ہمّت سے کام لو۔ یَاہوِہ ہمیشہ نیک کام کرنے والوں کے ساتھ رہتے ہیں۔“ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس11 اور دیکھو خُداوند کے سب مُعاملوں میں امریاؔہ کاہِن تُمہارا سردار ہے اور بادشاہ کے سب مُعاملوں میں زبدؔیاہ بِن اِسمٰعیل ہے جو یہُوداؔہ کے خاندان کا پیشوا ہے اور لاوی بھی تُمہارے آگے سردار ہوں گے۔ حَوصلہ کے ساتھ کام کرنا اور خُداوند نیکوں کے ساتھ ہو۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस11 इमामे-आज़म अमरियाह रब की शरीअत से ताल्लुक़ रखनेवाले मामलात का हतमी फ़ैसला करेगा। जो मुक़दमे बादशाह से ताल्लुक़ रखते हैं उनका हतमी फ़ैसला यहूदाह के क़बीले का सरबराह ज़बदियाह बिन इसमाईल करेगा। अदालत का इंतज़ाम चलाने में लावी आपकी मदद करेंगे। अब हौसला रखकर अपनी ख़िदमत सरंजाम दें। जो भी सहीह काम करेगा उसके साथ रब होगा।” باب دیکھیں |