۲-توارِیخ 13:15 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن15 اور یہوداہ کے مردوں نے جنگ کا نعرہ لگایا۔ جب اُن کی آوازیں بلند ہوئیں تو اللہ نے یرُبعام اور تمام اسرائیلیوں کو شکست دے کر ابیاہ اور یہوداہ کی فوج کے سامنے سے بھگا دیا۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ15 تَب یہُوداہؔ کے مَردوں نے جنگ کا نعرہ مارا اَور اُن کے جنگی نعرہ کی آواز پر خُدا نے ابیّاہؔ اَور یہُوداہؔ کے آگے یرُبعامؔ اَور تمام اِسرائیل کو شِکست فاش دی۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس15 تب یہُوداؔہ کے لوگوں نے للکارا اور جب اُنہوں نے للکارا تو اَیسا ہُؤا کہ خُدا نے ابیاؔہ اور یہُوداؔہ کے آگے یرُبعاؔم کو اور سارے اِسرائیل کو مارا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस15 और यहूदाह के मर्दों ने जंग का नारा लगाया। जब उनकी आवाज़ें बुलंद हुईं तो अल्लाह ने यरुबियाम और तमाम इसराईलियों को शिकस्त देकर अबियाह और यहूदाह की फ़ौज के सामने से भगा दिया। باب دیکھیں |
آسا نے رب اپنے خدا سے التماس کی، ”اے رب، صرف تُو ہی بےبسوں کو طاقت وروں کے حملوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔ اے رب ہمارے خدا، ہماری مدد کر! کیونکہ ہم تجھ پر بھروسا رکھتے ہیں۔ تیرا ہی نام لے کر ہم اِس بڑی فوج کا مقابلہ کرنے کے لئے نکلے ہیں۔ اے رب، تُو ہی ہمارا خدا ہے۔ ایسا نہ ہونے دے کہ انسان تیری مرضی کی خلاف ورزی کرنے میں کامیاب ہو جائے۔“