Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-تھسلنیکیوں 3:4 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 بلکہ جب ہم آپ کے پاس تھے تو ہم نے اِس کی پیش گوئی کی کہ ہمیں مصیبت برداشت کرنی پڑے گی۔ اور ایسا ہی ہوا جیسا کہ آپ خوب جانتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 حقیقت تو یہ ہے کہ جَب ہم تمہارے پاس تھے تو تُم سے کہا کرتے تھے کہ ہم ستائے جایٔیں گے۔ چنانچہ جَیسا کہ تُم جانتے ہو کہ اَیسا ہی ہُوا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 بلکہ پہلے بھی جب ہم تُمہارے پاس تھے تو تُم سے کہا کرتے تھے کہ ہمیں مُصِیبت اُٹھانا ہو گا چُنانچہ اَیسا ہی ہُؤا اور تُمہیں معلُوم بھی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 बल्कि जब हम आपके पास थे तो हमने इसकी पेशगोई की कि हमें मुसीबत बरदाश्त करनी पड़ेगी। और ऐसा ही हुआ जैसा कि आप ख़ूब जानते हैं।

باب دیکھیں کاپی




۱-تھسلنیکیوں 3:4
12 حوالہ جات  

بھائیو، نہ صرف یہ بلکہ آپ یہودیہ میں اللہ کی اُن جماعتوں کے نمونے پر چل پڑے جو مسیح عیسیٰ میں ہیں۔ کیونکہ آپ کو اپنے ہم وطنوں کے ہاتھوں وہ کچھ سہنا پڑا جو اُنہیں پہلے ہی اپنے ہم وطن یہودیوں سے سہنا پڑا تھا۔


آپ اُس دُکھ سے بھی واقف ہیں جو ہمیں آپ کے پاس آنے سے پہلے سہنا پڑا، کہ فلپی شہر میں ہمارے ساتھ کتنی بدسلوکی ہوئی تھی۔ توبھی ہم نے اپنے خدا کی مدد سے آپ کو اُس کی خوش خبری سنانے کی جرأت کی حالانکہ بہت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔


لیکن پھر تھسلُنیکے کے یہودیوں کو یہ خبر ملی کہ پولس بیریہ میں اللہ کا کلام سنا رہا ہے۔ وہ وہاں بھی پہنچے اور لوگوں کو اُکسا کر ہل چل مچا دی۔


خیر، مَیں اپنی زندگی کو کسی طرح بھی اہم نہیں سمجھتا۔ اہم بات صرف یہ ہے کہ مَیں اپنا وہ مشن اور ذمہ داری پوری کروں جو خداوند عیسیٰ نے میرے سپرد کی ہے۔ اور وہ ذمہ داری یہ ہے کہ مَیں لوگوں کو گواہی دے کر یہ خوش خبری سناؤں کہ اللہ نے اپنے فضل سے اُن کے لئے کیا کچھ کیا ہے۔


امفپلس اور اپلونیہ سے ہو کر پولس اور سیلاس تھسلُنیکے شہر پہنچ گئے جہاں یہودی عبادت خانہ تھا۔


دیکھو، مَیں نے تمہیں پہلے سے اِس سے آگاہ کر دیا ہے۔


کیا آپ کو یاد نہیں کہ مَیں آپ کو یہ بتاتا رہا جب ابھی آپ کے پاس تھا؟


جب ہم ابھی آپ کے پاس تھے تو ہم نے آپ کو حکم دیا، ”جو کام نہیں کرنا چاہتا وہ کھانا بھی نہ کھائے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات