۱-سموئیل 25:26 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن26 لیکن رب کی اور آپ کی حیات کی قَسم، رب نے آپ کو اپنے ہاتھوں سے بدلہ لینے اور قاتل بننے سے بچایا ہے۔ اور اللہ کرے کہ جو بھی آپ سے دشمنی رکھتے اور آپ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اُنہیں نابال کی سی سزا مل جائے۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ26 اَب اَے میرے آقا! یَاہوِہ کی حیات کی قَسم اَور آپ کی جان کی قَسم چونکہ یَاہوِہ نے آپ کو خُونریزی سے اَور اَپنے ہی ہاتھوں سے اِنتقام لینے سے باز رکھا ہے اِس لیٔے آپ کے دُشمن اَور وہ تمام جو میرے آقا کو نُقصان پہُنچانے کا اِرادہ رکھتے ہیں نابالؔ کی مانند ہُوں۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس26 اور اب اَے میرے مالِک! خُداوند کی حیات کی قَسم اور تیری جان ہی کی سَوگند کہ خُداوند نے جو تُجھے خُون ریزی سے اور اپنے ہی ہاتھوں اپنا اِنتِقام لینے سے باز رکھّا ہے اِس لِئے تیرے دُشمن اور میرے مالِک کے بدخواہ ناباؔل کی مانِند ٹھہریں۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस26 लेकिन रब की और आपकी हयात की क़सम, रब ने आपको अपने हाथों से बदला लेने और क़ातिल बनने से बचाया है। और अल्लाह करे कि जो भी आपसे दुश्मनी रखते और आपको नुक़सान पहुँचाना चाहते हैं उन्हें नाबाल की-सी सज़ा मिल जाए। باب دیکھیں |
جب داؤد کو نابال کی موت کی خبر مل گئی تو وہ پکارا، ”رب کی تعریف ہو جس نے میرے لئے نابال سے لڑ کر میری بےعزتی کا بدلہ لیا ہے۔ اُس کی مہربانی ہے کہ مَیں غلط کام کرنے سے بچ گیا ہوں جبکہ نابال کی بُرائی اُس کے اپنے سر پر آ گئی ہے۔“ کچھ دیر کے بعد داؤد نے اپنے لوگوں کو ابی جیل کے پاس بھیجا تاکہ وہ داؤد کی اُس کے ساتھ شادی کی درخواست پیش کریں۔