۱-سموئیل 23:9 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن9 لیکن داؤد کو پتا چلا کہ ساؤل اُس کے خلاف تیاریاں کر رہا ہے۔ اُس نے ابیاتر امام سے کہا، ”امام کا بالاپوش لے آئیں تاکہ ہم رب سے ہدایت مانگیں۔“ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ9 جَب داویؔد کو مَعلُوم ہُوا کہ شاؤل اُس کے خِلاف سازش کر رہاہے تو داویؔد نے ابیاترؔ کاہِنؔ سے کہا، ”افُود لاؤ۔“ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس9 اور داؤُد کو معلُوم ہو گیا کہ ساؤُل اُس کے خِلاف بدی کی تدبِیریں کر رہا ہے۔ سو اُس نے ابی یاتر کاہِن سے کہا کہ افُود یہاں لے آ۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस9 लेकिन दाऊद को पता चला कि साऊल उसके ख़िलाफ़ तैयारियाँ कर रहा है। उसने अबियातर इमाम से कहा, “इमाम का बालापोश ले आएँ ताकि हम रब से हिदायत माँगें।” باب دیکھیں |
ابیاتر امام سے بادشاہ نے کہا، ”اب یہاں سے چلے جائیں۔ عنتوت میں اپنے گھر میں رہیں اور وہاں اپنی زمینیں سنبھالیں۔ گو آپ سزائے موت کے لائق ہیں توبھی مَیں اِس وقت آپ کو نہیں مار دوں گا، کیونکہ آپ میرے باپ داؤد کے سامنے رب قادرِ مطلق کے عہد کا صندوق اُٹھائے ہر جگہ اُن کے ساتھ گئے۔ آپ میرے باپ کے تمام تکلیف دہ اور مشکل ترین لمحات میں شریک رہے ہیں۔“