۱-سلاطین 8:53 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن53 کیونکہ تُو، اے رب قادرِ مطلق نے اسرائیل کو دنیا کی تمام قوموں سے الگ کر کے اپنی خاص ملکیت بنا لیا ہے۔ ہمارے باپ دادا کو مصر سے نکالتے وقت تُو نے موسیٰ کی معرفت اِس حقیقت کا اعلان کیا۔“ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ53 کیونکہ آپ نے دُنیا کی تمام اَقوام میں سے اُنہیں مُنتخب کیا تاکہ وہ آپ کی مِیراث ہوں، جَیسا کہ اَے یَاہوِہ قادر، آپ نے اَپنے خادِم مَوشہ کی مَعرفت فرمایا تھا جِس وقت آپ ہمارے آباؤاَجداد کو مِصر سے باہر نکال لایٔے۔“ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس53 کیونکہ تُو نے زمِین کی سب قَوموں میں سے اُن کو الگ کِیا کہ وہ تیری مِیراث ہوں جَیسا اَے مالِک خُداوند تُو نے اپنے بندہ مُوسیٰ کی معرفت فرمایا جِس وقت تُو ہمارے باپ دادا کو مِصرؔ سے نِکال لایا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस53 क्योंकि तू, ऐ रब क़ादिरे-मुतलक़ ने इसराईल को दुनिया की तमाम क़ौमों से अलग करके अपनी ख़ास मिलकियत बना लिया है। हमारे बापदादा को मिसर से निकालते वक़्त तूने मूसा की मारिफ़त इस हक़ीक़त का एलान किया।” باب دیکھیں |
کیا کسی اَور معبود نے کبھی جرأت کی ہے کہ رب کی طرح پوری قوم کو ایک ملک سے نکال کر اپنی ملکیت بنایا ہو؟ اُس نے ایسا ہی تمہارے ساتھ کیا۔ اُس نے تمہارے دیکھتے دیکھتے مصریوں کو آزمایا، اُنہیں بڑے معجزے دکھائے، اُن کے ساتھ جنگ کی، اپنی بڑی قدرت اور اختیار کا اظہار کیا اور ہول ناک کاموں سے اُن پر غالب آ گیا۔