Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 2:19 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 چنانچہ بت سبع سلیمان بادشاہ کے پاس گئی تاکہ اُسے ادونیاہ کا معاملہ پیش کرے۔ جب دربار میں پہنچی تو بادشاہ اُٹھ کر اُس سے ملنے آیا اور اُس کے سامنے جھک گیا۔ پھر وہ دوبارہ تخت پر بیٹھ گیا اور حکم دیا کہ ماں کے لئے بھی تخت رکھا جائے۔ بادشاہ کے دہنے ہاتھ بیٹھ کر

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 جَب بتشیبؔا نے ادُونیّاہؔ کے لیٔے شُلومونؔ بادشاہ سے بات کرنے گئی تو بادشاہ نے کھڑے ہوکر اُس کا اِستِقبال کیا، اُس کے سامنے جھُکا اَور پھر اَپنے تخت پر بیٹھ گیا۔ بادشاہ کی ماں کے لئے ایک تخت لایا گیا تھا اَور وہ اُس کے داہنی طرف بیٹھ گئی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 پس بت سبع سُلیماؔن بادشاہ کے پاس گئی تاکہ اُس سے ادُوؔنیّاہ کے لِئے عرض کرے۔ بادشاہ اُس کے اِستِقبال کے واسطے اُٹھا اور اُس کے سامنے جُھکا۔ پِھر اپنے تخت پر بَیٹھا اور اُس نے بادشاہ کی ماں کے لِئے ایک تخت لگوایا۔ سو وہ اُس کے دہنے ہاتھ بَیٹھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 चुनाँचे बत-सबा सुलेमान बादशाह के पास गई ताकि उसे अदूनियाह का मामला पेश करे। जब दरबार में पहुँची तो बादशाह उठकर उससे मिलने आया और उसके सामने झुक गया। फिर वह दुबारा तख़्त पर बैठ गया और हुक्म दिया कि माँ के लिए भी तख़्त रखा जाए। बादशाह के दहने हाथ बैठकर

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 2:19
9 حوالہ جات  

بادشاہوں کی بیٹیاں تیرے زیورات سے سجی پھرتی ہیں۔ ملکہ اوفیر کا سونا پہنے ہوئے تیرے دہنے ہاتھ کھڑی ہے۔


داؤد کا زبور۔ رب نے میرے رب سے کہا، ”میرے دہنے ہاتھ بیٹھ، جب تک مَیں تیرے دشمنوں کو تیرے پاؤں کی چوکی نہ بنا دوں۔“


اور گو اُس کی ماں بادشاہ کی ماں ہونے کے باعث بہت اثر و رسوخ رکھتی تھی، تاہم آسا نے یہ عُہدہ ختم کر دیا جب ماں نے یسیرت دیوی کا گھنونا کھمبا بنوا لیا۔ آسا نے یہ بُت کٹوا کر وادیٔ قدرون میں جلا دیا۔


بوڑھے لوگوں کے سامنے اُٹھ کر کھڑا ہو جانا، بزرگوں کی عزت کرنا اور اپنے خدا کا احترام کرنا۔ مَیں رب ہوں۔


تم میں سے ہر ایک اپنے ماں باپ کی عزت کرے۔ ہفتے کے دن کام نہ کرنا۔ مَیں رب تمہارا خدا ہوں۔


اپنے باپ اور اپنی ماں کی عزت کرنا۔ پھر تُو اُس ملک میں جو رب تیرا خدا تجھے دینے والا ہے دیر تک جیتا رہے گا۔


وہ بھیڑوں کو اپنے دہنے ہاتھ کھڑا کرے گا اور بکریوں کو اپنے بائیں ہاتھ۔


بت سبع راضی ہوئی، ”چلیں، ٹھیک ہے۔ مَیں آپ کا یہ معاملہ بادشاہ کو پیش کروں گی۔“


پھر یوسف اُنہیں یعقوب کی گود میں سے لے کر خود اُس کے سامنے منہ کے بل جھک گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات