Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 15:17 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 ایک دن بعشا بادشاہ نے یہوداہ پر حملہ کر کے رامہ شہر کی قلعہ بندی کی۔ مقصد یہ تھا کہ نہ کوئی یہوداہ کے ملک میں داخل ہو سکے، نہ کوئی وہاں سے نکل سکے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 اَور شاہِ اِسرائیل بعشاؔ نے یہُوداہؔ پر حملہ کیا اَور اُس نے رامہؔ کی قلعہ بندی کر دی تاکہ کوئی بھی شخص شمالی اِسرائیل کی سرحد سے شاہِ یہُودیؔہ آساؔ کے پاس آنے جانے نہ پائے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 اور شاہِ اِسرائیلؔ بعشاؔ نے یہُوداؔہ پر چڑھائی کی اور رامہ کو بنایا تاکہ شاہِ یہُوداؔہ آسا کے پاس کِسی کی آمد و رفت نہ ہو سکے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 एक दिन बाशा बादशाह ने यहूदाह पर हमला करके रामा शहर की क़िलाबंदी की। मक़सद यह था कि न कोई यहूदाह के मुल्क में दाख़िल हो सके, न कोई वहाँ से निकल सके।

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 15:17
10 حوالہ جات  

اُس نے سوچا، ”لوگ باقاعدگی سے یروشلم آتے جاتے ہیں تاکہ وہاں رب کے گھر میں اپنی قربانیاں پیش کریں۔ اگر یہ سلسلہ توڑا نہ جائے تو آہستہ آہستہ اُن کے دل دوبارہ یہوداہ کے بادشاہ رحبعام کی طرف مائل ہو جائیں گے۔ آخرکار وہ مجھے قتل کر کے رحبعام کو اپنا بادشاہ بنا لیں گے۔“


اِن کے علاوہ یہ شہر بھی تھے: جِبعون، رامہ، بیروت،


رب فرماتا ہے، ”رامہ میں شور مچ گیا ہے، رونے پیٹنے اور شدید ماتم کی آوازیں۔ راخل اپنے بچوں کے لئے رو رہی ہے اور تسلی قبول نہیں کر رہی، کیونکہ وہ ہلاک ہو گئے ہیں۔“


ایک دن جب ندب اسرائیلی فوج کے ساتھ فلستی شہر جِبّتون کا محاصرہ کئے ہوئے تھا تو اِشکار کے قبیلے کے بعشا بن اخیاہ نے اُس کے خلاف سازش کر کے اُسے مار ڈالا اور خود اسرائیل کا بادشاہ بن گیا۔ یہ یہوداہ کے بادشاہ آسا کی حکومت کے تیسرے سال میں ہوا۔


پھر وہ رامہ واپس چلا گیا، اور ساؤل اپنے گھر گیا جو جِبعہ میں تھا۔


لیکن دل میں اندیشہ رہا کہ کہیں اسرائیل دوبارہ داؤد کے گھرانے کے ہاتھ میں نہ آ جائے۔


جس حوض میں اسمٰعیل نے اُن آدمیوں کی لاشیں پھینک دیں جو اُس نے جِدلیاہ کے معاملے میں مار ڈالے تھے اُسے یہوداہ کے بادشاہ آسا نے بنوایا تھا—اُس وقت جب وہ اسرائیلی بادشاہ بعشا کی وجہ سے مِصفاہ کو مضبوط بنا رہا تھا۔ اسمٰعیل نے اِسی حوض کو مقتولوں سے بھر دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات