Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-تواریخ 8:34 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

34 یونتن مری بعل کا باپ تھا اور مری بعل میکاہ کا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

34 اَور بنی یُوناتانؔ یہ ہیں: مریبعلؔ جو میکاہؔ کا باپ تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

34 اور یہُونتن کا بیٹا مریبعل تھا اور مریبعل سے مِیکاؔہ پَیدا ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

34 यूनतन मरीब्बाल का बाप था और मरीब्बाल मीकाह का।

باب دیکھیں کاپی




۱-تواریخ 8:34
8 حوالہ جات  

اُس دن سے ضیبا کے گھرانے کے تمام افراد مفی بوست کے ملازم ہو گئے۔ مفی بوست خود جو دونوں ٹانگوں سے مفلوج تھا یروشلم میں رہائش پذیر ہوا اور روزانہ داؤد بادشاہ کے ساتھ کھانا کھاتا رہا۔ اُس کا ایک چھوٹا بیٹا تھا جس کا نام میکا تھا۔


یونتن کا ایک بیٹا زندہ رہ گیا تھا جس کا نام مفی بوست تھا۔ پانچ سال کی عمر میں یزرعیل سے خبر آئی تھی کہ ساؤل اور یونتن مارے گئے ہیں۔ تب اُس کی آیا اُسے لے کر کہیں پناہ لینے کے لئے بھاگ گئی تھی۔ لیکن جلدی کی وجہ سے مفی بوست گر کر لنگڑا ہو گیا تھا۔ اُس وقت سے اُس کی دونوں ٹانگیں مفلوج تھیں۔


اب آپ کی ذمہ داری یہ ہے کہ آپ اپنے بیٹوں اور نوکروں کے ساتھ اُس کے کھیتوں کو سنبھالیں تاکہ اُس کا خاندان زمینوں کی پیداوار سے گزارہ کر سکے۔ لیکن مفی بوست خود یہاں رہ کر میرے بیٹوں کی طرح میرے ساتھ کھانا کھایا کرے گا۔“ (ضیبا کے 15 بیٹے اور 20 نوکر تھے)۔


یونتن کے جس بیٹے کا ذکر ضیبا نے کیا وہ مفی بوست تھا۔ جب اُسے داؤد کے سامنے لایا گیا تو اُس نے منہ کے بل جھک کر اُس کی عزت کی۔ داؤد نے کہا، ”مفی بوست!“ اُس نے جواب دیا، ”جی، آپ کا خادم حاضر ہے۔“


نیر قیس کا باپ تھا اور قیس ساؤل کا۔ ساؤل کے چار بیٹے یونتن، ملکی شوع، ابی نداب اور اِشبعل تھے۔


میکاہ کے چار بیٹے فیتون، مَلِک، تاریع اور آخز تھے۔


یونتن مری بعل کا باپ تھا اور مری بعل میکاہ کا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات