۱-تواریخ 29:2 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن2 مَیں پوری جاں فشانی سے اپنے خدا کے گھر کی تعمیر کے لئے سامان جمع کر چکا ہوں۔ اِس میں سونا چاندی، پیتل، لوہا، لکڑی، عقیق احمر، مختلف جڑے ہوئے جواہر اور پچی کاری کے مختلف پتھر بڑی مقدار میں شامل ہیں۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ2 اَور جہاں تک مُجھ سے بَن پڑا مَیں نے اَپنے خُدا کے بیت المُقدّس کے لیٔے سونے کی چیزوں کے لیٔے سونا اَور چاندی کی چیزوں کے لیٔے چاندی، کانسے کی چیزوں کے لیٔے کانسا، لوہے کی چیزوں کے لیٔے لوہا، لکڑی کی چیزوں کے لیٔے لکڑیاں بھی کثیر تعداد میں جمع کرلی ہیں۔ مَیں نے اِن کے علاوہ عقِیق پتّھر اَور باقی بیش قیمتی پتّھر اَور پچّی کاری کے لیٔے رنگ برنگے کے سنگِ سُلیمانی اَور ہر قِسم کے بیش قیمت فیروزہ اَور سنگِ مرمر بکثرت فراہم کیا ہے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس2 اور مَیں نے تو اپنے مقدُور بھر اپنے خُدا کی ہَیکل کے لِئے سونے کی چِیزوں کے لِئے سونا اور چاندی کی چِیزوں کے لِئے چاندی اور پِیتل کی چِیزوں کے لِئے پِیتل۔ لوہے کی چِیزوں کے لِئے لوہا اور لکڑی کی چِیزوں کے لِئے لکڑی اور عقِیق اور جڑاؤ پتّھر اور پچّی کے کام کے لِئے رنگ برنگ کے پتّھر اور ہر قِسم کے بیش قِیمت جواہِر اور بُہت سا سنگِ مرمر تیّار کِیا ہے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस2 मैं पूरी जाँफ़िशानी से अपने ख़ुदा के घर की तामीर के लिए सामान जमा कर चुका हूँ। इसमें सोना-चाँदी, पीतल, लोहा, लकड़ी, अक़ीक़े-अहमर, मुख़्तलिफ़ जड़े हुए जवाहर और पच्चीकारी के मुख़्तलिफ़ पत्थर बड़ी मिक़दार में शामिल हैं। باب دیکھیں |