۱-تواریخ 24:6 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن6 یہ ذمہ داریاں تقسیم کرنے کے لئے اِلی عزر اور اِتمر کی اولاد باری باری قرعہ ڈالتے رہے۔ قرعہ ڈالتے وقت بادشاہ، اسرائیل کے بزرگ، صدوق امام، اخی مَلِک بن ابیاتر اور اماموں اور لاویوں کے خاندانی سرپرست حاضر تھے۔ میرمنشی سمعیاہ بن نتنی ایل نے جو خود لاوی تھا خدمت کے اِن گروہوں کی فہرست ذیل کی ترتیب سے لکھ لی جس طرح وہ قرعہ ڈالنے سے مقرر کئے گئے، باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ6 اَور نتنی ایل مُنشی کے بیٹے شمعیاہؔ نے جو لیویوں میں سے تھا بادشاہ اَور منصبداروں، صدُوقؔ کاہِنؔ، احِیملکؔ بِن ابیاترؔ اَور کاہِنوں اَور لیویوں کے آبائی خاندانوں کے سربراہوں کی مَوجُودگی میں اُن کے نام لکھے یعنی جَب الیعزرؔ کے ایک آبائی خاندان میں سے کویٔی نام لِکھّا جاتا تھا تو اِتمارؔ کے ایک آبائی خاندان سے بھی ایک نام لِکھّا جاتا تھا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس6 اور نتنی اؔیل مُنشی کے بیٹے سمعیاؔہ نے جو لاویوں میں سے تھا اُن کے ناموں کو بادشاہ اور امِیروں اور صدُوؔق کاہِن اور اخی ملِک بِن ابِیاتر اور کاہِنوں اور لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سرداروں کے سامنے لِکھا۔ جب اِلیعزر کا ایک آبائی خاندان لِیا گیا تو اِتمر کا بھی ایک آبائی خاندان لِیا گیا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस6 यह ज़िम्मादारियाँ तक़सीम करने के लिए इलियज़र और इतमर की औलाद बारी बारी क़ुरा डालते रहे। क़ुरा डालते वक़्त बादशाह, इसराईल के बुज़ुर्ग, सदोक़ इमाम, अख़ीमलिक बिन अबियातर और इमामों और लावियों के ख़ानदानी सरपरस्त हाज़िर थे। मीरमुंशी समायाह बिन नतनियेल ने जो ख़ुद लावी था ख़िदमत के इन गुरोहों की फ़हरिस्त ज़ैल की तरतीब से लिख ली जिस तरह वह क़ुरा डालने से मुक़र्रर किए गए, باب دیکھیں |