۱-تواریخ 23:24 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن24 غرض یہ لاوی کے قبیلے کے خاندان اور سرپرست تھے۔ ہر ایک کو خاندانی رجسٹر میں درج کیا گیا تھا۔ اِن میں سے جو رب کے گھر میں خدمت کرتے تھے ہر ایک کی عمر کم از کم 20 سال تھی۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ24 لیوی کے بیٹے اَپنے اَپنے آبائی خاندانوں کے مُطابق یہی تھے یعنی آبائی خاندانوں کے سربراہوں کے طور پر اَپنے اَپنے ناموں کے تحت فرداً فرداً درج فہرست کئے گیٔے تھے۔ بیس بَرس یا اُس سے زِیادہ عمر کے یہی تھے جنہوں نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں خدمت کے کام کئے تھے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس24 لاوؔی کے بیٹے یِہی تھے جو اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُطابِق تھے۔ اُن کے آبائی خاندانوں کے سردار جَیسا وہ نام بنام ایک ایک کر کے گِنے گئے یِہی ہیں۔ وہ بِیس برس اور اُس سے اُوپر کی عُمر سے خُداوند کے گھر کی خِدمت کا کام کرتے تھے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस24 ग़रज़ यह लावी के क़बीले के ख़ानदान और सरपरस्त थे। हर एक को ख़ानदानी रजिस्टर में दर्ज किया गया था। इनमें से जो रब के घर में ख़िदमत करते थे हर एक की उम्र कम अज़ कम 20 साल थी। باب دیکھیں |
جلاوطنی سے واپس آنے کے دوسرے سال کے دوسرے مہینے میں رب کے گھر کی نئے سرے سے تعمیر شروع ہوئی۔ اِس کام میں زرُبابل بن سیالتی ایل، یشوع بن یوصدق، دیگر امام اور لاوی اور وطن میں واپس آئے ہوئے باقی تمام اسرائیلی شریک ہوئے۔ تعمیری کام کی نگرانی اُن لاویوں کے ذمے لگا دی گئی جن کی عمر 20 سال یا اِس سے زائد تھی۔