۱-تواریخ 23:13 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن13 عمرام کے دو بیٹے ہارون اور موسیٰ تھے۔ ہارون اور اُس کی اولاد کو الگ کیا گیا تاکہ وہ ہمیشہ تک مُقدّس ترین چیزوں کو مخصوص و مُقدّس رکھیں، رب کے حضور قربانیاں پیش کریں، اُس کی خدمت کریں اور اُس کے نام سے لوگوں کو برکت دیں۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ13 عمرامؔ کے بیٹے: اَہرونؔ اَور مَوشہ۔ اَہرونؔ کو یہ اِعزاز دیا گیا کہ وہ اَور اُس کی نَسل اَبد تک پاک ترین مقام میں خدمت اَنجام دیں اَور یَاہوِہ کے آگے آتِشی قُربانیاں گزرانیں اَور بخُور جَلائیں اَور ہمیشہ اُن کا نام لے کر برکت دیں۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس13 عمراؔم کے بیٹے ہارُونؔ اور مُوسیٰ تھے اور ہارُونؔ الگ کِیا گیا تاکہ وہ اور اُس کے بیٹے ہمیشہ پاکترِین چِیزوں کی تقدِیس کِیا کریں اور سدا خُداوند کے آگے بخُور جلائیں اور اُس کی خِدمت کریں اور اُس کا نام لے کر برکت دیں۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस13 अमराम के दो बेटे हारून और मूसा थे। हारून और उस की औलाद को अलग किया गया ताकि वह हमेशा तक मुक़द्दसतरीन चीज़ों को मख़सूसो-मुक़द्दस रखें, रब के हुज़ूर क़ुरबानियाँ पेश करें, उस की ख़िदमत करें और उसके नाम से लोगों को बरकत दें। باب دیکھیں |