۱-تواریخ 22:5 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن5 یہ سامان جمع کرنے کے پیچھے داؤد کا یہ خیال تھا، ”میرا بیٹا سلیمان جوان ہے، اور اُس کا ابھی اِتنا تجربہ نہیں ہے، حالانکہ جو گھر رب کے لئے بنوانا ہے اُسے اِتنا بڑا اور شاندار ہونے کی ضرورت ہے کہ تمام دنیا ہکا بکا رہ کر اُس کی تعریف کرے۔ اِس لئے مَیں خود جہاں تک ہو سکے اُسے بنوانے کی تیاریاں کروں گا۔“ یہی وجہ تھی کہ داؤد نے اپنی موت سے پہلے اِتنا سامان جمع کرایا۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ5 اَور داویؔد نے کہا، ”میرا بیٹا شُلومونؔ کمسِن اَور ناتجربہ کار ہے اَور یَاہوِہ کے لیٔے تعمیر کیا جانے والا گھر نہایت ہی شاندار ہونا چاہئے تاکہ سَب ممالک میں اُس کی شہرت اَور نام ہو۔“ اِس لیٔے میں شُلومونؔ کے لیٔے سارا سامان تیّار رکھوں گا۔ چنانچہ داویؔد نے اَپنی وفات سے پیشتر خُوب تیّاری کی۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس5 اور داؤُد نے کہا کہ میرا بیٹا سُلیماؔن لڑکا اور ناتجربہ کار ہے اور ضرُور ہے کہ وہ گھر جو خُداوند کے لِئے بنایا جائے نِہایت عظِیم اُلشان ہو اور سب مُلکوں میں اُس کا نام اور شُہرت ہو۔ سو مَیں اُس کے لِئے تیّاری کرُوں گا۔ چُنانچہ داؤُد نے اپنے مَرنے سے پہلے بُہت تیّاری کی۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस5 यह सामान जमा करने के पीछे दाऊद का यह ख़याल था, “मेरा बेटा सुलेमान जवान है, और उसका अभी इतना तजरबा नहीं है, हालाँकि जो घर रब के लिए बनवाना है उसे इतना बड़ा और शानदार होने की ज़रूरत है कि तमाम दुनिया हक्का-बक्का रहकर उस की तारीफ़ करे। इसलिए मैं ख़ुद जहाँ तक हो सके उसे बनवाने की तैयारियाँ करूँगा।” यही वजह थी कि दाऊद ने अपनी मौत से पहले इतना सामान जमा कराया। باب دیکھیں |
مَیں ایک گھر تعمیر کر کے اُسے رب اپنے خدا کے نام کے لئے مخصوص کرنا چاہتا ہوں۔ کیونکہ ہمیں ایسی جگہ کی ضرورت ہے جس میں اُس کے حضور خوشبودار بخور جلایا جائے، رب کے لئے مخصوص روٹیاں باقاعدگی سے میز پر رکھی جائیں اور خاص موقعوں پر بھسم ہونے والی قربانیاں پیش کی جائیں یعنی ہر صبح و شام، سبت کے دن، نئے چاند کی عیدوں اور رب ہمارے خدا کی دیگر مقررہ عیدوں پر۔ یہ اسرائیل کا دائمی فرض ہے۔