Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-تواریخ 16:42 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

42 اُن کے پاس تُرم، جھانجھ اور باقی ایسے ساز تھے جو اللہ کی تعریف میں گائے جانے والے گیتوں کے ساتھ بجائے جاتے تھے۔ یدوتون کے بیٹوں کو دربان بنایا گیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

42 ہیمانؔ اَور یدُوتونؔ کے ذمّہ نرسنگے اَور جھانجھ بجانا اَور خُدا کے لئے مُقدّس نغموں کے لیٔے دیگر ساز بجانا تھا۔ اَور یدُوتونؔ کے بیٹے پھاٹکوں پر تعینات تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

42 اُن ہی کے ساتھ ہَیماؔن اور یدوؔتون تھے جو بجانے والوں کے لِئے تُرہِیاں اور جھانجھیں اور خُدا کے گِیتوں کے لِئے باجے لِئے ہُوئے تھے اور بنی یدوتون دربان تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

42 उनके पास तुरम, झाँझ और बाक़ी ऐसे साज़ थे जो अल्लाह की तारीफ़ में गाए जानेवाले गीतों के साथ बजाए जाते थे। यदूतून के बेटों को दरबान बनाया गया।

باب دیکھیں کاپی




۱-تواریخ 16:42
8 حوالہ جات  

تیری بارگاہوں میں ایک دن کسی اَور جگہ پر ہزار دنوں سے بہتر ہے۔ مجھے اپنے خدا کے گھر کے دروازے پر حاضر رہنا بےدینوں کے گھروں میں بسنے سے کہیں زیادہ پسند ہے۔


امام اور لاوی اپنی اپنی ذمہ داریوں کے مطابق کھڑے تھے۔ لاوی اُن سازوں کو بجا رہے تھے جو داؤد نے رب کی ستائش کرنے کے لئے بنوائے تھے۔ ساتھ ساتھ وہ حمد کا وہ گیت گا رہے تھے جو اُنہوں نے داؤد سے سیکھا تھا، ”اُس کی شفقت ابدی ہے۔“ لاویوں کے مقابل امام تُرم بجا رہے تھے جبکہ باقی تمام لوگ کھڑے تھے۔


یدوتون کے خاندان سے یدوتون کے بیٹے جِدلیاہ، ضری، یسعیاہ، سِمعی، حسبیاہ، اور متِتیاہ۔ اُن کا باپ گروہ کا راہنما تھا، اور وہ نبوّت کی روح میں رب کی حمد و ثنا کرتے ہوئے ستار بجاتا تھا۔


گانے والے اور تُرم بجانے والے مل کر رب کی ستائش کر رہے تھے۔ تُرموں، جھانجھوں اور باقی سازوں کے ساتھ اُنہوں نے بلند آواز سے رب کی تمجید میں گیت گایا، ”وہ بھلا ہے، اور اُس کی شفقت ابدی ہے۔“ تب رب کا گھر ایک بادل سے بھر گیا۔


اِس ذمہ داری کے لئے لاویوں نے ذیل کے آدمیوں کو مقرر کیا: ہیمان بن یوایل، اُس کا بھائی آسف بن برکیاہ اور مِراری کے خاندان کا ایتان بن قوسایاہ۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات