Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-تواریخ 16:37 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

37 داؤد نے آسف اور اُس کے ساتھی لاویوں کو رب کے عہد کے صندوق کے سامنے چھوڑ کر کہا، ”آئندہ یہاں باقاعدگی سے روزانہ کی ضروری خدمت کرتے جائیں۔“

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

37 اَور داویؔد نے آسفؔ اَور اُس کے ہم خدمت ساتھیوں کو یَاہوِہ کے عہد کے صندُوق کے آگے چھوڑا تاکہ وہ وہاں اَپنی اَپنی ذمّہ داریوں کے مُطابق روزانہ خدمت کیا کریں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

37 اور اُس نے وہاں خُداوند کے عہد کے صندُوق کے آگے آسف اور اُس کے بھائِیوں کو ہر روز کے ضرُوری کام کے مُطابِق ہمیشہ صندُوق کے آگے خِدمت کرنے کو چھوڑا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

37 दाऊद ने आसफ़ और उसके साथी लावियों को रब के अहद के संदूक़ के सामने छोड़कर कहा, “आइंदा यहाँ बाक़ायदगी से रोज़ाना की ज़रूरी ख़िदमत करते जाएँ।”

باب دیکھیں کاپی




۱-تواریخ 16:37
6 حوالہ جات  

سلیمان نے اماموں کے مختلف گروہوں کو وہ ذمہ داریاں سونپیں جو اُس کے باپ داؤد نے مقرر کی تھیں۔ لاویوں کی ذمہ داریاں بھی مقرر کی گئیں۔ اُن کی ایک ذمہ داری رب کی حمد و ثنا کرنے میں پرستاروں کی راہنمائی کرنی تھی۔ نیز، اُنہیں روزانہ کی ضروریات کے مطابق اماموں کی مدد کرنی تھی۔ رب کے گھر کے دروازوں کی پہرا داری بھی لاویوں کی ایک خدمت تھی۔ ہر دروازے پر ایک الگ گروہ کی ڈیوٹی لگائی گئی۔ یہ بھی مردِ خدا داؤد کی ہدایات کے مطابق ہوا۔


جھونپڑیوں کی عید اُنہوں نے شریعت کی ہدایت کے مطابق منائی۔ اُس ہفتے کے ہر دن اُنہوں نے بھسم ہونے والی اُتنی قربانیاں چڑھائیں جتنی ضروری تھیں۔


روزانہ مَیں تیری تمجید کروں گا، ہمیشہ تک تیرے نام کی حمد کروں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات