Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-تواریخ 12:38 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

38 سب ترتیب سے حبرون آئے تاکہ پورے عزم کے ساتھ داؤد کو پورے اسرائیل کا بادشاہ بنائیں۔ باقی تمام اسرائیلی بھی متفق تھے کہ داؤد ہمارا بادشاہ بن جائے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

38 یہ تمام جنگجو مَرد تھے جنہوں نے بطور فَوجی اَپنی خدمات پیش کیں۔ وہ داویؔد کو اِسرائیل کا بادشاہ بنانے کے لیٔے مصمّم اِرادے کے ساتھ حِبرونؔ میں آئے اَور باقی سَب اِسرائیلی بھی داویؔد کو بادشاہ بنانے پر مُتّفِق تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

38 یہ سب جنگی مَرد جو معرکہ آرائی کر سکتے تھے خلُوصِ دِل سے حبرُوؔن کو آئے تاکہ داؤُد کو سارے اِسرائیلؔ کا بادشاہ بنائیں اور باقی سب اِسرائیلی بھی داؤُد کو بادشاہ بنانے پر مُتّفِق تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

38 सब तरतीब से हबरून आए ताकि पूरे अज़म के साथ दाऊद को पूरे इसराईल का बादशाह बनाएँ। बाक़ी तमाम इसराईली भी मुत्तफ़िक़ थे कि दाऊद हमारा बादशाह बन जाए।

باب دیکھیں کاپی




۱-تواریخ 12:38
13 حوالہ جات  

لیکن لازم ہے کہ آپ رب ہمارے خدا کے پورے دل سے وفادار رہیں۔ ہمیشہ اُس کی ہدایات اور احکام کے مطابق زندگی گزاریں، بالکل اُسی طرح جس طرح آپ آج کر رہے ہیں۔“


اُس وقت مَیں اُنہیں ایک ہی دل بخش کر اُن میں نئی روح ڈالوں گا۔ مَیں اُن کا سنگین دل نکال کر اُنہیں گوشت پوست کا نرم دل عطا کروں گا۔


جس دن تُو اپنی فوج کو کھڑا کرے گا تیری قوم خوشی سے تیرے پیچھے ہو لے گی۔ تُو مُقدّس شان و شوکت سے آراستہ ہو کر طلوعِ صبح کے باطن سے اپنی جوانی کی اوس پائے گا۔


مَیں بڑی احتیاط سے بےالزام راہ پر چلوں گا۔ لیکن تُو کب میرے پاس آئے گا؟ مَیں خلوص دلی سے اپنے گھر میں زندگی گزاروں گا۔


یہوداہ میں اللہ نے لوگوں کو تحریک دی کہ اُنہوں نے یک دلی سے اُس حکم پر عمل کیا جو بادشاہ اور بزرگوں نے رب کے فرمان کے مطابق دیا تھا۔


زبولون کے قبیلے کے 50,000 تجربہ کار فوجی تھے۔ وہ ہر ہتھیار سے لیس اور پوری وفاداری سے داؤد کے لئے لڑنے کے لئے تیار تھے۔


”اے رب، یاد کر کہ مَیں وفاداری اور خلوص دلی سے تیرے سامنے چلتا رہا ہوں، کہ مَیں وہ کچھ کرتا آیا ہوں جو تجھے پسند ہے۔“ پھر وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا۔


جب وہ بوڑھا ہو گیا تو اُنہوں نے اُس کا دل دیگر معبودوں کی طرف مائل کر دیا۔ یوں وہ بُڑھاپے میں اپنے باپ داؤد کی طرح پورے دل سے رب کا وفادار نہ رہا


دریائے یردن کے مشرق میں آباد قبیلوں روبن، جد اور منسّی کے آدھے حصے کے 1,20,000 مرد تھے۔ ہر ایک ہر قسم کے ہتھیار سے لیس تھا۔


یہ فوجی تین دن تک داؤد کے پاس رہے جس دوران اُن کے قبائلی بھائی اُنہیں کھانے پینے کی چیزیں مہیا کرتے رہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات