۱-تواریخ 12:19 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن19 منسّی کے قبیلے کے کچھ مرد بھی ساؤل سے الگ ہو کر داؤد کے پاس آئے۔ اُس وقت وہ فلستیوں کے ساتھ مل کر ساؤل سے لڑنے جا رہا تھا، لیکن بعد میں اُسے میدانِ جنگ میں آنے کی اجازت نہ ملی۔ کیونکہ فلستی سرداروں نے آپس میں مشورہ کرنے کے بعد اُسے یہ کہہ کر واپس بھیج دیا کہ خطرہ ہے کہ یہ ہمیں میدانِ جنگ میں چھوڑ کر اپنے پرانے مالک ساؤل سے دوبارہ مل جائے۔ پھر ہم تباہ ہو جائیں گے۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ19 جَب داویؔد شاؤل کے خِلاف فلسطینیوں کے ساتھ جنگ کرنے کے لیٔے تیّار ہو ہی رہے تھے تبھی بنی منشّہ کے چند لوگ داویؔد کے ساتھ ہو گئے۔ (پھر بھی داویؔد فلسطینیوں کے ساتھ جنگ میں نہیں گئے کیونکہ فلسطینیوں کے حاکموں نے آپَس میں صلاح مشورہ کرکے اُن کو اِس شک کے ساتھ لَوٹا دیا، ”وہ تو اَپنے آقا شاؤل سے جا ملیں گے اَور ہم مارے جایٔیں گے۔“) باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس19 اور منسّی میں سے کُچھ لوگ داؤُد سے مِل گئے جب وہ ساؤُل کے مُقابِل جنگ کے لِئے فِلستیوں کے ساتھ نِکلا۔ پر اُنہوں نے اُن کی مدد نہ کی کیونکہ فِلستیوں کے اُمرا نے صلاح کر کے اُسے لَوٹا دِیا اور کہنے لگے کہ وہ ہمارے سر کاٹ کر اپنے آقا ساؤُل سے جا مِلے گا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस19 मनस्सी के क़बीले के कुछ मर्द भी साऊल से अलग होकर दाऊद के पास आए। उस वक़्त वह फ़िलिस्तियों के साथ मिलकर साऊल से लड़ने जा रहा था, लेकिन बाद में उसे मैदाने-जंग में आने की इजाज़त न मिली। क्योंकि फ़िलिस्ती सरदारों ने आपस में मशवरा करने के बाद उसे यह कहकर वापस भेज दिया कि ख़तरा है कि यह हमें मैदाने-जंग में छोड़कर अपने पुराने मालिक साऊल से दुबारा मिल जाए। फिर हम तबाह हो जाएंगे। باب دیکھیں |