Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-تواریخ 11:23 - ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 ایک اَور موقع پر اُس کا واسطہ ایک مصری سے پڑا جس کا قد ساڑھے سات فٹ تھا۔ مصری کے ہاتھ میں کھڈی کے شہتیر جیسا بڑا نیزہ تھا جبکہ اُس کے اپنے پاس صرف لاٹھی تھی۔ لیکن بِنایاہ نے اُس پر حملہ کر کے اُس کے ہاتھ سے نیزہ چھین لیا اور اُسے اُس کے اپنے ہتھیار سے مار ڈالا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 اَور اُس نے ایک مِصری کو جو ساڑھے سات فُٹ لمبا تھا مار گرایا حالانکہ اُس مِصری کے ہاتھ میں جُلاہے کے شہتیر کا سا ایک نیزہ تھا۔ لیکن بِنایاہؔ ایک لاٹھی لے کر اُس کے پاس گیا، اُس مِصری کے ہاتھ سے نیزہ چھین لیا اَور اُسی کے نیزہ سے اُسے قتل کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 اور اُس نے پانچ ہاتھ کے ایک قدآور مِصری کو قتل کِیا حالانکہ اُس مِصری کے ہاتھ میں جُلاہے کے شہتِیر کے برابر ایک بھالا تھا پر وہ ایک لاٹھی لِئے ہُوئے اُس کے پاس گیا اور بھالے کو اُس مِصری کے ہاتھ سے چِھین کر اُسی کے بھالے سے اُس کو قتل کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 एक और मौक़े पर उसका वास्ता एक मिसरी से पड़ा जिसका क़द साढ़े सात फ़ुट था। मिसरी के हाथ में खड्डी के शहतीर जैसा बड़ा नेज़ा था जबकि उसके अपने पास सिर्फ़ लाठी थी। लेकिन बिनायाह ने उस पर हमला करके उसके हाथ से नेज़ा छीन लिया और उसे उसके अपने हथियार से मार डाला।

باب دیکھیں کاپی




۱-تواریخ 11:23
6 حوالہ جات  

جو نیزہ وہ پکڑ کر چل رہا تھا اُس کا دستہ کھڈی کے شہتیر جیسا موٹا اور لمبا تھا، اور اُس کے لوہے کی نوک کا وزن 7 کلو گرام سے زیادہ تھا۔ جالوت کے آگے آگے ایک آدمی اُس کی ڈھال اُٹھائے چل رہا تھا۔


اُن سے ایک اَور لڑائی کے دوران اِلحنان بن یائیر نے جاتی جالوت کے بھائی لحمی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ اُس کا نیزہ کھڈی کے شہتیر جیسا بڑا تھا۔


پھر فلستی صفوں سے جات شہر کا پہلوان نکل کر اسرائیلیوں کے سامنے کھڑا ہوا۔ اُس کا نام جالوت تھا اور وہ 9 فٹ سے زیادہ لمبا تھا۔


بادشاہ عوج دیو قامت قبیلے رفائی کا آخری مرد تھا۔ اُس کا لوہے کا تابوت 13 سے زائد فٹ لمبا اور چھ فٹ چوڑا تھا اور آج تک عمونیوں کے شہر ربّہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔


ایسی بہادری دکھانے کی بنا پر بِنایاہ بن یہویدع مذکورہ تین آدمیوں کے برابر مشہور ہوا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات