Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




صفن یاہ 3:18 - کِتابِ مُقادّس

18 مَیں تیرے اُن لوگوں کو جو عِیدوں سے محرُوم ہونے کے سبب سے غمگِین اور ملامت سے زیر بار ہیں جمع کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 مَیں تُجھ سے اُن تمام لوگوں کو نکال دوں گا جو تیری مُقرّرہ عیدوں میں شامل ہونے پر ماتم کرتے ہیں جو تمہارے لئے ایک بوجھ اَور ملامت ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 रब फ़रमाता है, “मैं ईद को तर्क करनेवालों को तुझसे दूर कर दूँगा, क्योंकि वह तेरी रुसवाई का बाइस थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 رب فرماتا ہے، ”مَیں عید کو ترک کرنے والوں کو تجھ سے دُور کر دوں گا، کیونکہ وہ تیری رُسوائی کا باعث تھے۔

باب دیکھیں کاپی




صفن یاہ 3:18
18 حوالہ جات  

کیونکہ مَیں تُم کو اُن قَوموں میں سے نِکال لُوں گا اور تمام مُلکوں میں سے فراہم کرُوں گا اور تُم کو تُمہارے وطن میں واپس لاؤُں گا۔


صِیُّون کی راہیں ماتم کرتی ہیں کیونکہ عِید کے لِئے کوئی نہیں آتا۔ اُس کے سب پھاٹک سُنسان ہیں۔ اُس کے کاہِن آہیں بھرتے ہیں۔ اُس کی کُنواریاں مُصِیبت زدہ ہیں اور وہ خُود غمگِین ہے


اُس وقت مَیں تُم کو جمع کر کے مُلک میں لاؤُں گا کیونکہ جب تُمہاری حِین حیات ہی میں تُمہاری اسِیری کو مَوقُوف کرُوں گا تو تُم کو زمِین کی سب قَوموں کے درمِیان نامور اور سِتُودہ کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔


مجمعِ مُقدّس کے روز اور خُداوند کی عِید کے روز کیا کرو گے؟


اور بنی یہُوداؔہ اور بنی اِسرائیل باہم فراہم ہوں گے اور اپنے لِئے ایک ہی سردار مُقرّر کریں گے اور اِس مُلک سے خرُوج کریں گے کیونکہ یزرعیل کا دِن عظِیم ہو گا۔


اور مَیں اُن کو سب اُمّتوں کے درمِیان سے واپس لاؤُں گا اور سب مُلکوں میں سے فراہم کرُوں گا اور اُن ہی کے مُلک میں پُہنچاؤُں گا اور اِسرائیل کے پہاڑوں پر نہروں کے کنارے اور زمِین کے تمام آباد مکانوں میں چراؤُں گا۔


یروشلِیم کو اپنے رنج و مُصِیبت کے ایّام میں جب اُس کے باشِندے دُشمن کا شِکار ہُوئے اور کِسی نے مدد نہ کی اپنی گُذشتہ زمانہ کی سب نِعمتیں یاد آئیں۔ دُشمنوں نے اُسے دیکھ کر اُس کی بربادی پر ہنسی اُڑائی۔


پر مَیں اُن کو جو میرے گلّہ سے بچ رہے ہیں تمام مُمالِک سے جہاں جہاں مَیں نے اُن کو ہانک دِیا تھا جمع کر لُوں گا اور اُن کو پِھر اُن کے گلّہ خانوں میں لاؤُں گا اور وہ پھلیں گے اور بڑھیں گے۔


اپنے نُور اور اپنی سچّائی کو بھیج۔ وُہی میری رہبری کریں۔ وُہی مُجھ کو تیرے کوہِ مُقدّس اور تیرے مسکنوں تک پُہنچائیں۔


اور خُداوند نے اُسے فرمایا کہ شہر کے درمیان سے ہاں یروشلیِم کے بِیچ سے گُذر اور اُن لوگوں کی پیشانی پر جو اُن سب نفرتی کاموں کے سبب سے جو اُس کے درمِیان کِئے جاتے ہیں آہیں مارتے اور روتے ہیں نِشان کر دے۔


ہم اپنے پڑوسِیوں کی ملامت کا نِشانہ ہیں۔ اور اپنے آس پاس کے لوگوں کے تمسخُر اور مذاق کا باعِث۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات